دیوبند: سمیر چودھری۔
بجلی کارپوریشن کے سپرنٹنڈنٹ انجینئر منیش چوپڑا نے ماتحت افسران کو بجلی کا بل جمع نہ کرنے والے صارفین کے خلاف سخت کارروائی کرنے اور کنکشن کاٹ کر ان کے خلاف رپورٹ درج کرانے کا حکم دیا ہے۔بجلی محکمہ کے دیوبند منڈل کے سپرنٹنڈنگ انجینئر منیش چوپڑا نے بجلی محکمہ کے دفتر میں ملازمین کے ساتھ میٹنگ کی اور بقایا جات کی وصولی کا حکم دیا۔ انہوں نے کہا کہ اتر پردیش پاور کارپوریشن کے چیئرمین نے دیوبند شہر میں بجلی کے بھاری بقایا بلوں کی وجہ سے ناراضگی ظاہر کرتے ہوئے افسران کی سرزنش کی ہے۔ اس کے ساتھ بل جمع نہ کرانے والے صارفین کے خلاف سخت کارروائی کرنے، ان کے کنکشن کاٹ کر ان کے خلاف رپورٹ درج کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔انہوں نے محکمہ کی ٹیم کو ہدایت دی ہے کے شہر کے تمام بقایہ داروں بالخصوص بڑے بقایہ داروں کے خلاف مہم چلاکر بلوں کی وصولی کو یقینی بنایا جائے ،بصورت دیگر ان کے کنکشن کاٹ کر ان کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔ اس سلسلہ میں ایگزیکٹو انجینئر سدھاکر کمار نے بتایا کہ بجلی کے بلوں کے بقایہ داروں کی فہرست جاری کر دی گئی ہے، جن کے کنکشن کاٹنے کے لیے گھر گھر جاکر کام کیا جائے گا، انہوں نے سبھی لوگوں سے اپنے بلوں کو وقت پر ادا کرنے کی اپیل کی ہے۔ میٹنگ میں سب ڈویزنل آفیسر انیل کمار چورسیا، جونیئر انجینئر وجے کمار شرما، انجینئر ششی کانت پاسوان، محمد ذیشان، رنکو کمار، سنجے کمار وغیرہ موجودرہے۔
0 Comments