Latest News

دیوبند میں پلاٹ میں بھرے پانی میں ڈوب کر ڈھائی سالہ معصوم بچہ کی موت، اہل خانہ میں مچا کہرام۔

دیوبند: سمیر چودھری۔
دیوبند کے محلہ خانقاہ کی نئی بستی کے خالی پڑے پلاٹ میں پانی بھرجانے کی وجہ سے تالاب جیسی صورت حال پیدا ہوگئی ہے، جس میں ایک دھائی سالہ معصوم بچہ کی ڈوب جانے کی وجہ سے موت ہوگئی ہے، اس حادثہ سے خاندان میں کہرام مچا ہوا ہے۔
موصولہ اطلاع کے مطابق محلہ خانقاہ میں واقع قاسم پورہ روڈ پر بسی علامہ انور شاہ کالونی میں گھر کے باہر ایک خالی پلاٹ میں برسات کا پانی بھرا ہوا ہے، گزشتہ دیر شام دھائی سالہ معصوم بچہ کی گیند اس پانی میں چلی گئی ۔ برسات کے بعد تالاب کی صورت اختیار کئے پلاٹ میں ڈھائی سالہ معصوم محمد ابراہیم ولد مقیم احمد گیند اٹھانے کی کوشش میں پانی میںڈوب کر جاں بحق ہوگیا۔ آس پاس کھیل رہے بچوں کے شور مچانے پر اہل خانہ نے بچہ کو پانی سے باہر نکالا اور فوری طور پر ایک پرائیویٹ نرسنگ ہوم لے گئے ، لیکن ڈاکٹروں نے بچہ کو مردہ قرار دیدیا، اچانک ہونے والے اس حادثہ پر گھر کے لوگوں میں کہرام برپا ہوگیا ۔ بعد ازاں رات 12بجے غمگین ماحول میں گنبد والے قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔ اس حادثہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی اور اس حادثہ سے متعلق تفصیلات معلوم کیں، متاثرہ خاندان نے کسی بھی طرح کی قانونی کارروائی کرنے سے انکار کردیا۔ واضح ہو کہ قاسم پورہ روڈ پر واقع اکثر کالونیوں کے خالی پڑے پلاٹوں میں کئی کئی فٹ پانی بھرا ہوا ہے جس کی وجہ سے آس پاس کے مکانوں کو بھی خطرہ پیدا ہوگیا ہے اور یہ تالاب نما پلاٹ بچوں کے لئے جان لیوا ثابت ہورہے ہیں ۔ اس کے علاوہ یہاں گندہ پانی بھرا رہنے کی وجہ سے بیماریاں پھیلنے کا بھی خطرہ پیدا ہوگیا ہے جس کی وجہ سے لوگوں میں شدید ناراضگی دیکھنے کو مل رہی ہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر