Latest News

مولانا ظہور احمد کی وفات سے قوم سچے ہمدرد سے محروم ہوگئی، مولانا ظہور احمد قاسمیؒ کے انتقال پر نامور علماءکرام کا اظہار تعزیت۔

دیوبند: سمیر چودھری۔
  فدائے ملت مولانا اسعد مدنی علیہ الرحمةکے معتمد خاص اور جمعیۃ علماءسہارنپور کے صدر و مظاہر سہارنپور وقف کے استاذ حدیث و تفسیر مولانا ظہور احمد قاسمیؒ کے انتقال پر علمی حلقوں کی فضاء مغموم ہے۔ مولانا مرحوم کے انتقال پر تعزیت کرنے والوں کاتانتا لگا ہوا ہے، وہیں متعدد دینی مدارس و مکاتب میں قرآن خوانی کرکے دعاءایصال ثواب کا اہتمام کیا جارہاہے۔ 

مولانا ظہور احمد کے انتقال پر دارالعلوم دیوبند کے مہتمم مفتی ابوالقاسم نعمانی نے گہرے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کے انتقال کو عظیم ملی خسارہ قرار اور دارالعلوم دیوبند کی جانب سے پانچ رکنی وفد نائب مہتمم مولانا مفتی راشد اعظمی کی قیادت میں عماد پور پہنچا، جس میں مولانا سلمان بجنوری، مفتی اسجد الحسینی، مولاناتوقیر قاسمی اور قاری منور اقبال شامل تھے۔ وہیں جمعیت علماءہند کے صدر مولانا سید محمود اسعد مدنی کے ہدایت پر ناظم عمومی مولانا حکیم الدین قاسمی کی سربراہی میں جمعیۃ علماءہند کے وفد نے مولانا ظہور احمد قاسمی کی نماز جنازہ میں شرکت۔
مولاناظہوراحمد قاسمی کی وفات پر جامعہ بدرالعلوم گڑھی دولت کے مہتمم مولانا محمد عاقل قاسمی، دارالعلوم زکریا دیوبند کے مہتمم مفتی شریف خان قاسمی، جامعہ اشرف العلوم رشیدی گنگوہ کے مدیر و شیخ الحدیث مفتی خالدسیف اللہ نقشبندی،ماہ نامہ صداے حق گنگوہ کے مدیر مفتی محمد ساجد کھجناوری، جامعة الشیخ حسین احمد مدنی دیوبند کے مہتمم مولانا مزمل علی قاسمی، نامور عالم دین مولانا ندیم الواجدی، مسلم فنڈ دیوبند کے منیجر سہیل صدیقی نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ مولاناظہوراحمد ایک حوصلہ مند اور قوم کے سچے خدمت گار انسان تھے، ان کی وفات سے دینی اور ملی حلقوں کا بڑا نقصان ہوا ہے۔ مولانا حکیم محمد عبداللہ مغیثی قومی صدر آل انڈیا ملی کونسل نے اپنے تعزیتی بیان میں کہا کہ مولانا ظہور احمد قاسمی رحمة اللہ علیہ میرے اچھے رفیق تھے، ان کا انتقال ملت کے لیے عظیم خسارہ ہے، جس کی بھرپائی حال میں ناممکن نظر آتی ہے۔ مہتمم مولانا ڈاکٹر عبدالمالک مغیثی نے جامعہ رحمت گھگرولی قرآن خوانی کرکے دعاءایصال ثواب کا اہتمام کرایا۔ آل انڈیا ملی کونسل کے تمام اراکین مولانا کے انتقال پر تعزیت مسنونہ پیش کرتے ہیں۔ جامعہ دعوة الحق معینیہ چررہو بھی جمعیة علماءہند کے مجلس منتظمہ کے رکن مولانا شمشیر قاسمی قرآن خوانی کرکے مولانا مرحوم کے لئے خصوصی دعاءکا اہتمام کیا۔
جمعیة علماءتحصیل رامپور منیہاران کے صدر مفتی عارف مظاہری، رکن اسمبلی چودھری ناہید حسن، سابق رکن اسمبلی عمران مسعو، معروف بزرگ صوفی معین الدین، مولانا عامرمہتمم کنزالعلوم ٹڈولی، جمعیة علماءسہارنپور کے سکریٹری سید ذہین احمد، مولانامحمدطاہر رائے پوری، مولانامحمدعمرمجاہدپوری، ماسٹرغفران انجم، مفتی محمدعمران گنگوہی، شاہ عتیق احمدرائے پوری، مفتی محمدطیب گڑھی دولت، ایڈوکیٹ چودھری جاں نثار، مولانا ریاض ندوی مظاہری، چودھری ابوبکر نے مولانا کے انتقال پر دکھ ظاہر کرتے ہوے کہا کہ مولاناظہوراحمد قاسمی عمادپوری کی وفات سے قوم ایک عالم دین اور سچے ہمدرد سے محروم ہوگئی۔ ایک بے لوث مرد مجاہد کی رحلت قوم و ملت کا بڑا خسارہ ہے۔ مظاہرعلوم وقف کے ناظم و متولی حضرت مولانا محمد سعیدی،جد دارالعلوم امدادیہ گڑھی یمنا نگر کے مہتمم مولانا علی حسن مظاہری، مفتی ناصرالدین مظاہری نے کہاکہ مولانا ظہور احمد قاسمی کی رحلت ملت اسلامیہ ہندیہ کیلئے عظیم خسارہ ہے، آپ نے اپنی پوری زندگی قوم وملت کے لیے وقف کردی تھی، انسانیت کی خدمت کرنا آپ کا شیوہ تھا، قوم وملت کے لیے بڑی خدمات سر انجام دیں، اللہ تعالیٰ قبول فرمائے اور درجات بلند فرمائے۔ جامع مسجد سہارنپور کے منیجر مولانا فرید مظاہری، مولانا عثمان خورشیدی صدر جمعیة علماءبلاک سرساوہ، جمعیة علماءہند مجلس منتظمہ کے رکن اور جامعہ دارلسلام ٹوڈر پور کے مہتمم قاری زبیر احمد قاسمی نے مولانا کی وفات پر رنج و الم کا اظہار کرتے ہوئے مولانا مرحوم کی وفات کو عظیم ملی خسارہ قرار دیا۔ادھر، مدرسہ ریاض الجنہ دھانوہ میں قرآن خوانی کا اہتمام کیاگیا اور حکیم فرخ جمال نے مرحوم مولانا ظہور احمد قاسمیؒ کے لئے دعائے مغفرت کرائی اور ان کی حیات و خدمات پر روشنی ڈالی۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر