Latest News

طلبہ باجماعت نمازوں کی پابندی میں غفلت نہ برتیں، دارالعلوم زکریا دیوبند میں منعقد اصلاحی مجلس میں مفتی راشد اعظمی کا خطاب۔

دیوبند: سمیر چودھری۔
اسٹیٹ ہائیوے پرممتاز دینی درسگاہ دارالعلوم زکریا دےوبند مےں اےک اصلاحی مجلس کا انعقاد کیا گیا، جس مےں دارالعلوم دےوبند کے نائب مہتمم مفتی محمد راشداعظمی نے طلبہ کو سبق ،نمازوں اورتکرار و مطالعہ کی پابندی کی تلقین کی۔ رئیس الجامعہ مولانا مفتی محمد شریف خان قاسمی کی صدارت میں منعقدہ مجلس مےں خطاب کرتے ہوئے مفتی محمد راشداعظمی نے طلبہ عزیز سے نماز کی اہمیت اور حکمت بیان کرتے ہوئے کہا کہ اسلام نے ہمیں پانچ وقت کی نمازوں کی ادائیگی کا حکم دیا ہے،اگر طلبہ نمازوں کی پابندی نہیں کرینگے تو وہ علم نافع اور برکت سے دور رہے گیں، جو بڑی ہی بدنصیبی کی بات ہے۔ متعدد موقعوں پر جماعت اور نمازوں کی طرف توجہ دلائی گئی ہے، اس کی حکمت اور ضرورت بتائی گئی ہے تا کہ ہم نمازوں کی اہمیت کو سمجھیں اور اس میں حسن پیدا کر سکیں، لیکن بڑے ہی افسوس کی بات ہے کہ آج کچھ طلبہ اس میں غفلت برتتے ہیں جوبہت کی خسارہ کا سودا ہے۔ انہوں نے طلبہ کو نمازباجماعت کی پابندی کے ساتھ ساتھ ،سبق اور تکرار و مطالعہ کی پابند ی کی بھی نصیحت کی۔ 
مہتمم ادارہ مولانا مفتی محمد شریف خان قاسمی نے اپنے صدارتی خطاب مےں طلبہ کو قیمتی نصیحتیں کرتے ہوئے کہا کہ تکرار ومطالعہ کا اہتمام تعلیمی نظام کو کامیاب بنانے کے لیے بڑی اہمیت کا حامل ہے، چناں چہ تمام طلبہ تکرار ومطالعہ میں حاضری کو یقینی بنائےں۔ مفتی شریف خان نے کہا کہ طلبہ قوم و ملت کے نگہبان و پاسبان ہوتے ہیں اورمستقبل کے معاشرے کی تشکیل میں کلیدی کردار انجام دیتے ہیں اسی لئے ایک کامیاب طالب علم اور انسان کے لئے اپنے امور کی احسن تکمیل کا لازمی طور پر خیال رکھنا ضروری ہوتا ہے۔ اگر طالب علم ان باتوں کا خیال رکھنے میں ناکام ہوجاتے ہیںتو وہ علم نافع حاصل نہیں کرسکتے ۔جوان ہدایات پر عمل کرتے ہیں وہ علم و مہارت میں کمال و عروج حاصل کرلیتے ہیں۔ طلبہ کی سب سے اہم ذمہ داری اپنے ایمان اور فکر کی اصلاح کے ذریعہ پاگیزگی کا حصول ہے۔طلباءکے لئے ضروری ہے کہ وہ نمازوں میں غفلت نہ برتیں بلکہ پنج وقت نماز باجماعت کی پابندی کے ساتھ دیگر عبادات کابھی معمول بنائیں، تاکہ دین و دنیا اور آخرت میں فلاح اور رحمت خداوندی حاصل ہوسکے۔ آخر میں مہتمم موصوف نے مفتی راشد اعظمی کا شکریہ ادا کیا ،مفتی راشد اعظمی کی دعاء پر مجلس اختتام پذیر ہوئی ۔اس دوران ادارہ کے جملہ اساتذہ اور طلبہ موجودرہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر