Latest News

کل ہند حفظ قرات اکیڈمی دہلی کے تحت دیوبند میں عظیم الشان مسابقۃ القرآن کریم منعقد، مسابقہ میں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ خصوصی انعامات سے سرفراز۔

دیوبند: سمیر چودھری۔
گزشتہ روز یہاں قاسم پورہ روڈ پر واقع مصطفی گارڈن میں کل ہند حفظ قرات اکیڈمی دہلی کے زیر اہتمام یک روزہ عظیم الشان دوسرا کل ہند مسابقة القرآن کریم منعقد کیاگیا،جس میں ملک کے معروف قراءاور طلبہ نے شرکت کی۔ دو نشستوں پر منعقد مسابقہ میں اول پوزیشن لانے والے طالبعلم کو 31 ہزار ،دوم پوزیشن حاصل کرنے والے طالبعلم کو 21 ہزار جبکہ سوم پوزیشن حاصل کرنے والے طالبعلم کو 11 ہزار روپیہ کا نقدانعام اور توصیفی اسناد سے نوازاگیا۔ 
دارالعلوم دیوبند کے سابق صدر القراءقاری ابوالحسن اعظمی کی صدارت میں صبح نوبجے شروع ہوا مسابقہ دیر شب تک جاری رہا،جس میں شرکت کرنے والے حفاظ کرام نے اپنی مسحور کن تلاوت سے ماحول کو پرُ نور بنادیا۔ پہلی نشست میں حکم کے فرائض مولانا عاقل استاذ مظاہر علوم وقف سہارنپور،مولانا قاری آشکار استاذ جامعہ محمودیہ میرٹھ ،مولانا قاری حذیفہ، استاذ جامعہ اسلامیہ ٹانڈہ بادلی رامپور نے انجام دیئے جبکہ بعد نماز مغرب منعقد دوسری نشست میں حکم کے فرائض مولانا قاری آفتاب استاذ دارالعلوم دیوبند، مولانا قاری اقرار استاذ دارالعلوم دیوبند ، مولانا قاری مسعود مظاہر علوم سہارنپور، قاری عنایت الرحمن مہتمم مدرسہ روح العلوم میرٹھ اور قاری طیب جمال سہارنپوری نے انجام دیئے۔ پہلی نشست میں ملک بھر سے 22 طلبہ نے شرکت کی ، جس میں کل دس طلبہ منتخب ہوئے،جن میں سے دوسرنشست میں اول پوزیشن حاصل کرنے والے خوش نصیب طلبہ میں محمد نفیس بن عبدالعزیز نے راجستھان،دوم پوزیشن محمد راغب بن عاشق الٰہی میرٹھی اور سوم پوزیشن محمد صائم ولد محمد فہیم راجستھانی نے حاصل کی ،جنہیں بالترتیب 31 ہزار،اکیس ہزار اور گیارہ ہزار روپیہ کے نقد انعام توصیفی سند اور دستار فضیلت سے نوازاگیا۔ 
اس کے علاوہ مسابقہ میں حصہ لینے والے تمام طلبہ کو خصوصی انعامات سے نوازاگیا۔ مولانا فرید الدین استاذ حدیث دارالعلوم وقف دیوبندکی سرپرستی منعقد اس مسابقہ میں نظامت کے فرائض حافظ سہیل اختر مظفرنگری نے انجام دیئے۔خصوصی شرکاءمیںمولانا قاری نوشاد نوری ،حاجی سعید ملک ، میرٹھی حاجی معراج ملک میرٹھی ، مہردین ملک مظفر نگر ، شاہ ویزچیئرمین دوست پراپرٹیز گروپ دہلی، مولانا دلشاد قاسمی سلطان پوری دہلی، شہاب الدین سلطان پوری دہلی وغیرہ کے نام قابل ذکر ہیں۔ آخر میں کنوینر پروگرام مفتی محمد طارق قاسمی ڈائریکرٹر کل ہند حفظ قرات اکیڈمی دہلی نے تمام مہمانوں کا شکریہ اداکیا اور مسابقہ میں حصہ لینے والے تمام طلبہ کو مبارکباد پیش کی۔پروگرام کو کامیاب بنانے میں قاری محمدعاقل سہارنپور، مفتی محمد زبیر قاسمی،حاجی گلفام میرٹھ،محمد سرفراز میرٹھ، حاجی سعید ملک، مرحبار ٹور اینڈ ٹریولس دیوبند کے ڈائریکٹر مولانا مہتاب قاسمی، مولانا سالم حاجی شاہدوغیرہ کا خصوصی تعاون رہا۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر