Latest News

سینئر صحافی رضوان سلمانی سخت علیل، ڈاکٹر عبید اقبال عاصم اور ڈاکٹر عبدالمالک مغیثی کی آئمہ مساجد، ذمہ داران مدارس اور قارئین سے خصوصی دعائے صحت کی اپیل۔

دیوبند: سمیر چودھری۔
معروف صحافی رضوان سلمانی ان دنوں سخت علیل ہے، ان کے لئے سبھی قارئین حضرات سے دعائے صحت کی اپیل کی ہے۔اس سلسلہ میںیوپی رابطہ کمیٹی کے سیکریٹری ڈاکٹر عبید اقبال عاصم نے دیوبند کے معروف صحافی رضوان سلمانی کی مسلسل گرتی ہوئی صحت پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے عوام وخواص سے اپیل کی ھے کہ اللہ تعالی سے دعاءفرمائیں کہ وہ اس ہونہار صحافی کو شفاءکاملہ عاجلہ دائمہ مستمرہ اور مکمل صحت وسلامتی وتندرستی عطافرمائے ۔اسی کے ساتھ انہوں نے ملی وسماجی تنظیموں بالخصوص جمعیة علماءہند کے ذمہ داران سے درخواست کی کہ وہ اپنے رابطوں کو کام میں لاتے ہوئے رضوان سلمانی کے معالجہ پر خصوصی توجہ دیں اور آل انڈیا میڈیکل انسٹی ٹیوٹ آف سائنسز دہلی اسپتال میں داخل کراکر ان کا علاج کرائیں تاکہ وہ جلداز جلد صحتیاب ہو سکیں۔واضح رہے کہ رضوان سلمانی دیوبند کے ان اردو صحافیوں میں ہیں جنہوں نے اس میدان میں اپنی شبانہ روز محنت سے سماج کے تمام طبقات میں اپنی مخصوص شناخت قائم کی ھے، وہ گذشتہ ایک ماہ سے زائد عرصے سے شوگر اور دیگر امراض میں مبتلا ہیں۔
پریس ایسوسی ایشن دیوبند کے عہدیداروں کو بھی چاہئے کہ وہ از خود اپنے ساتھی کی ہر ممکنہ امداد کے لئے غوروفکر کریں ۔ اسی سلسلے مےں سکریٹری شعبہ دینی تعلیم آل انڈیا ملی کونسل مولانا ڈاکٹر عبدالمالک مغیثی نے رضوان سلمانی کی جلد از جلد صحت یابی کیلئے خصوصی دعا کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ رضوان سلمانی بلاشبہ ان خوش خو صحافیوں میں سے ایک ہیں جن کے نزدیک صحافت کو ایک پیشہ سے زیادہ جنون کی حیثیت حاصل ہے، انھوں نے اردو ادب کی راہ میں محنت و مشقت کے ذریعہ سے اپنی کاوشوں کے نقوش ثبت کئے ہیں اور اردو دنیا میں انکی تخلیقات سے اردو ادب کو فروغ حاصل ہوا ہے۔انھوں نے اپنے ادبی اکتسابات کے بل بوتے پر اپنا ایک الگ مقام بنایا ہے۔رضوان سلمانی کی صحت یابی کے لئے تمام متعلقین، ارباب مدارس، ائمہ مساجد، علماﺅ طلبہ و عوام الناس کی خدمت میں گزارش ہے کہ رضوان سلمانی کے لئے خصوصی دعا کا اہتمام کیا جائے، اللہ تعالیٰ رضوان سلمانی کو جلد از جلد صحت کاملہ عاجلہ دائمہ مستمرہ عطا فرمائے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر