دیوبند میں پولیس اور گﺅ کشی کے ملزمان کے درمیان تصادم ہوگیا،جس میں ایک ملزم زخمی ہوگیا،جسے پولیس علاج کے لئے اسپتال میں داخل کرایا ، دیوبند علاقہ میں منگل کی صبح ہوئی پولیس تصادم کی اس کارروائی کے دوران زخمی ملزم کے دیگر دو ساتھی فرار ہونے میں کامیاب رہے ،جنہیں پولیس تلاش کررہی ہے۔
موصولہ تفصیل کے مطابق منگل کو دیوبند میں علاقہ میں گﺅکشی کی اطلاع پر موقع پر پہنچی پولیس نے جیسے ہی ملزمان کی گھیرا بندی کی تو ملزمان نے پولیس پر فائرنگ کردی ،اس دوران پولیس کی جوابی فائرنگ میں پولیس کی گولی لگنے سے ایک ملزم شدید زخمی ہو گیا۔ جبکہ اس کے دو دیگر ساتھی فرار ہونے میں کامیاب رہے۔
کوتوالی انچارج صوبے سنگھ نے بتایا کہ مخبر نے پولیس کو اطلاع دی کہ بھنیڑہ روڈ پر گنے ّکے کھیت میں کئی لوگ گﺅ کشی کر رہے ہیں۔ اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر ملزمان کو پکڑنے کی کوشش کی تو خود کو پولیس کی گرفت میں آتا دیکھ کر ملزمان نے پولیس پر فائرنگ کردی۔اس دوران پولیس نے بھی اپنے دفاع میں جوابی کارروائی کی۔ جس میں ایک ملزم کی ٹانگ میں گولی لگنے سے وہ شدید زخمی ہوگیا،جسے پولیس نے گرفتا ر کرلیا،جبکہ اس کے دو دیگر ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔انچارج انسپکٹر صوبے سنگھ نے گرفتارملزم کا نام مجیب ولد ضیاءاللہ ساکن پھلاس اکبر پور بتایاہے۔ جسے علاج کے لیے سی ایچ سی میں داخل کرایا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ پولیس فرار ہونے والی ملزمان کی تلاش میں جنگلوں میں کابنگ کررہی ہے، ملزمان کی جرائم ہسٹری بھی جانچ کی جارہی ہے۔
0 Comments