Latest News

سماجوادی پارٹی نے ہمیشہ تمام مذاہب کا احترام کیا ہے، دیوبند میں منعقد اعزازی تقریب میں ایس پی کے نومنتخب قومی سکریٹری حافظ محمد عثمان انبہٹوی کا اظہار خیال۔

دیوبند: سمیر چودھری۔
سماج وادی پارٹی کے نومنتخب قومی سکریٹری حافظ محمد عثمان انبہٹوی نے کہا کہ سماجوادی پارٹی تمام مذاہب کے لوگوں کے ساتھ مساوی معاملہ رکھنے والی پارٹی ہے، اسے کسی مذہب سے کوئی بیر نہیں ہے لیکن بوکھلاہٹ کی وجہ سے اپوزیشن پارٹیاں ایس پی کو بدنام کرنے کا کام کر رہی ہیں۔آج یہاں منگلور روڈ پر واقع پولیس چوکی کے قریب ایک بینکٹ ہال میں منعقدہ اعزازی تقریب میں حافظ محمد عثمان نے کہا کہ سماج وادی پارٹی نے ہمیشہ تمام مذاہب کا احترام کیا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ پارٹی کو تمام طبقات کے لوگوں کی مکمل حمایت حاصل ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ بی جے پی حکومتیں لوگوں کو مذہب کے نام پر لڑانے کی کوشش کر رہی ہیں۔ جس کی وجہ سے ملک اور ریاست میں انتشار کا ماحول ہے۔ یہی نہیں ان کے دور حکومت میں ملک کی ترقی کی رفتار بھی رک گئی۔انہوںنے کارکنان نے آئندہ لوک سبھا الیکشن کی تیاریوں میں مصروف ہونے کی اپیل کی اور کہاکہ اس اس مرتبہ صوبہ میں سماجوادی پارٹی اور انڈیا اتحاد کا ماحول ہے،اسلئے کارکنان پارٹی کی کامیابی کے لئے بوتھ سطح پر محنت کریں۔ ضلع صدر چودھری عبدالواحد اور گناّ سمیتی کے سابق چیئرمین چودھری پروندر نے کہا کہ بی جے پی حکومت کے دور میں عام لوگ مشکلات کا شکار ہیں۔ نوجوانوں کے پاس روزگار نہیں، گناّ کاشتکاروں کو ان کوبقایہ نہیں مل رہا اور دیہی علاقوں کی ترقی ٹھپ ہو کر رہ گئی ہے۔
پروگرام میں ایس پی کارکنوں نے قومی سکریٹری حافظ عثمان کا پھولوں کے ہار پہنا کر استقبال کیا۔ پروگرام کی صدارت چودھری رمیش پنوار نے کی جبکہ نظامت کے فرائض دنیش پردھا ن نے انجام دیئے۔ اس دوران فرقان تیاگی، سابق اسمبلی حلقہ ترجمان رمیش پنوار، چودھری سدیش پال گوجر، چودھری پدم سنگھ، واجد تیاگی، فرقان، راو انوار، چودھری رمیش، عبدالواحد تیاگی، لقمان تیاگی، سابق کونسلر عقیل، گلفام انصاری، اسعد جمال فیضی، ڈاکٹر اجیت سنگھ، شمشاد چودھری، پردیپ چودھری، رقم سنگھ سینی وغیرہ سمیت کارکنان موجودرہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر