دیوبند: سمیر چودھری۔
دیوبند کے سابق چیئرمین اور مسلم فنڈ ٹرسٹ دیوبند کے سینئر کارکن انعام قریشی کی ہمشیرہ کا گزشتہ شب علالت کے باعث شاہ پور مظفرنگر میں انتقال ہو گیا ہے، وه گزشتہ کئی روز سے بیمار چل رہی تھی ان کی نماز جنازہ بعد نماز جمعہ مظفر نگر کے شاہ پور میں ادا کی گئی اور وہیں تدفین عمل میں آئی۔
وہیں سابق رکن پالیکا حافظ اقبال انصاری کی والدہ کا طویل علالت کے سبب انتقال ہو گیا ھے ۔اس سانحہ وفات پر دیوبند کی سیاسی و سماجی علمی اور دینی شخصیات نے انعام قریشی اور حافظ اقبال و دیگر پسماندگان سے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے تعزیت کا اظہار کیا ھے۔ انعام قریشی کی ہمشیرہ کے انتقال پر مسلم فنڈ ٹرسٹ اور اسکے ذیلی اداروں کے زمہ دارا ن و کارکنان نے حادثہ وفات پر صدمہ کا اظہار کرتے ہوئے جملہ پسماندگان سے تعزیت کی ہےاور مرحومہ کے لئے دعائے مغفرت اور درجات کی بلندی کی دعائیں کی ہیں۔ ڈاکٹر نواز دیوبندی ،ڈاکٹر محمد اعظم، تحسین خا ں ایڈوکیٹ، منیجر مسلم فنڈ سہیل صدیقی، نائب منیجر سید آصف حسین، ارشاد قریشی، راحت خلیل، سلیم قریشی، سعد صدیقی، ڈاکٹر عبید اقبال عاصم، ڈاکٹر ایس اے عزیز، فہیم صدیقی، سابق ایم ایل اے معاویہ علی، مولانا دلشاد قاسمی، مولانا ندیم ا لوا جدی، متولی عیدگاہ محمد انس صدیقی، جامعہ طبیہ کے سکریٹری ڈاکٹر انور سعید، ڈاکٹراختر سعید، حافظ عبدالخالق، اشتیاق احمد قریشی، مسعود خاں رانا اور شہرکی سرکردہ شخصیات نے اظہار افسوس کرتے ہوئے تعزیت مسنونہ پیش کی۔
0 Comments