مظفرنگر کے گاوں خانجہاں پور میں تقریباً 25 روز قبل کچھ شرارتی لوگوں نے لڑائی جھگڑے میں کلیم عرف گڈو کو اتنا مارا کہ وہ شدید طور پر زخمی ہوگیا تھا جن کی وہ تاب نہ لاسکا اور علاج کے دوران گزشتہ روز کلیم انتقال ہوگیا۔ اس وقت کلیم کے لواحقین بہت زیادہ مغموم ہیں۔ جمعہ کی صبح مولانا مکرم قاسمی کی قیادت میں جمعیۃ علماء مظفر نگر کے وفد نے ایس ایس پی سے ملاقات کرکے ایک تحریری شکایت پیش کی، جس میں کلیم کے قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا گیا۔ ایس ایس پی نے جمعیة علما کے وفد کو یقین دہانی کرائی کہ کسی بھی صورت میں مجرموں کو بخشانہیں جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ گرفتاری ہوئی ہے جو مجرم باقی ہیں انہیں جلد گرفتار کر جیل بھیجا جائے گا۔ ایس ایس پی سے ملاقات کے دوران وفد میں مولانامکرم قاسمی، حاجی عزیزالرحمن، مولانا عبد الخالق، مولانازبیر پھلت، قاری شاہدحسینی، مولاناعبداللہ، مفتی عین الدین قاسمی وغیرہ شریک رہے۔
اس کے بعد مولانا مکرم قاسمی کی قیادت میں جمعیة علما مظفرنگر کا ایک وفد خانجہاں پور کلیم کے گھر پہنچا جہاں پر کلیم کے گھروالوں تسلی دیتے ہوئے صبرکی تلقین کی اور مجرموں کو کیفر کردار تک پہنچانے کاوعدہ کیا۔ اسی اثنامیں جمعیة علما ضلع مظفرنگر کی جانب سے 50000 پچاس ہزارکی نقد امدادکی اورآئندہ کے لئے بھی تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ وفد میں حافظ شیردین، مولاناعبدالخالق، حاجی عزیزالرحمن، مولاناعمران، مولانامونس، قاری نعیم کے نام شامل ہیں۔
0 Comments