اسٹیٹ ہائیوے پر واقع ممتاز دینی درسگاہ دارلعلوم زکریا دیوبند میں آج ’ملی بیداری کانفرنس‘ کا منعقد ہورہی ،جس میں ملک کے ممتاز عالم دین اور آل انڈیا مسلم پرسنل لاءبورڈ کے سابق ترجمان حضرت مولانا سجاد نعمانی بطور مہمان خصوصی شرکت کرینگے۔ مولانا سجاد نعمانی بدھ کے روز دیر رات دیوبند پہنچ گئے۔
اس سلسلہ میں رئیس الجامعہ مولانا مفتی شریف خان قاسمی نے بتایاکہ دیوبند کی ممتاز دینی درسگاہ دارالعلوم زکریادیوبند میں آج 12 اکتوبر بروز جمعرات کو صبح 10 بجے سے ’ملی بیداری کانفرنس‘ منعقد ہورہی ہے، جس میں فخر ملت حضرت مولانا سجاد نعمانی نقشبندی اور مولانا جمیل احمد قاسمی مہتمم مدرسہ شمس العلوم ٹنڈھیڑہ شرکت کرکے خصوصی طورپر خطاب فرمائینگے۔
مفتی شریف خان کی صدارت میں منعقد کانفرنس کی نظامت کے فرائض ادارہ کے استاذ حدیث و تفسیر مولانا شفیع اللہ خان انجام دینگے۔مفتی شریف خان قاسمی نے کثیر تعداد میں علماء، طلبہ، ائمہ مساجد اور عوام الناس سے کانفرنس میں شرکت کرکے استفاد کرنے کی اپیل کی ہے۔ بعد نماز مغرب مولانا سجاد نعمانی دارالعلوم وقف دیوبند کی اطیب المساجد میں بھی خطاب کرینگے۔ اس کے علاوہ بھی وہ ضلع سہارنپور کے مختلف مقامات پر متعدد پروگراموں میں شرکت کریں۔
0 Comments