Latest News

اے ٹی ایس کی دیوبند میں بڑی کارروائی، دو مشتبہ افراد کو حراست میں لیا۔

دیوبند: سمیر چودھری۔
دیوبند میں ایک مرتبہ پھر اے ٹی ایس نے کاروائی کرتے ہوئے ایک عطر فروش سمیت دو مشتبہ بنگلہ دیشیو کو حراست میں لیا ہے۔ موصولہ اطلاع کے مطابق سہارنپور کی اے ٹی ایس ٹیم نے دیوبند سے دو مشتبہ بنگلہ دیشی باشندوں کو حراست میں لیا ہے۔ حراست میں لئے گئے دونوں مشتبہ نوجوان دیوبند کی ایک کالونی میں کرایہ کا کمرہ لیکر رہ رہے تھے، جن میں سے ایک عطر کا کاروبار کرتا تھا۔ دونوں کے پاس سے اے ٹی ایس ٹیم نے ہندوستانی آدھار کارڈ، پین کارڈ اور دیگر دستاویز برآمد کی ہیں جبکہ بتایا گیاہے کہ دونوں بنگلہ دیش کے باشندے ہیں۔ ان دونوں مشتبہ افراد کو لکھنو اے ٹی ایس کو ملنے والے ان پٹ کی بنیاد پر حراست میں لیاگیا ہے۔ دونوں سے پوچھ تاچھ کی جا رہی ہے۔ 
گذشتہ رات اے ٹی ایس نے دیوبند کے اسٹیٹ ہائی وے پر واقع کالونی پر چھاپہ مار کاروائی کر کے ایک مکان سے دو مشتبہ بنگلہ دیشی نوجوانوں کو حراست میں لیا ہے۔ حراست میں لیے گئے دونوں نوجوانوں سے اے ٹی ایس ٹیم پوچھ تاچھ کر رہی ہے۔ اطلاعات کے مطابق دونوں نوجوانوں کے پاس سے ٹیم کو ایک عددلیپ ٹاپ ، دو موبائل فون، پین کارڈ اور آدھار کارڈ ملے ہیں یہ سبھی دستاویز ہندوستان کی ہی بنی ہوئی ہیں۔ 

اس سلسلہ میں اے ٹی ایس ٹیم دونوں سے سختی کے ساتھ پوچھ تاچھ کر رہی ہے لیکن اے ٹی ایس ٹیم کی جانب سے ابھی تک کوئی تحریری کارروائی نہیں کی گئی ہے ۔ وہیں دوسری جانب مقامی پولیس نے مذکورہ کاروائی سے متعلق اپنی لا علمی کا اظہار کیا ہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر