پاور کارپوریشن کے ملازمین کی غفلت کے باعث زنگ آلود بجلی کے کھمبے بڑے حادثات کو دعوت دے رہے ہیں۔ محلہ خانقاہ میں واقع ایک خستہ حال بجلی کا پول زمین سے الگ ہو کر مکان کی دیوار کے ساتھ ا ٹکا ہوا ہے۔ جس کی وجہ سے نہ صرف گھر کے مالکان بلکہ گلی میں چلنے والے لوگ بھی خوف زدہ ہیں لیکن اطلاع کے باوجود بھی محکمہ بجلی کے افسران کھمبے کو ٹھیک کرنے کو تیار نہیں ہیں ،ایسا معلوم ہوتا کہ محکمہ کے ملازمین و افسران شاید کسی بڑے حادثے کا انتظار کر رہے ہیں۔
محلہ خانقاہ میں واقع ٹیلے والی گلی میں مدرسہ للبنات کے متصل قریشیان قبرستان کے پاس لگا لوہے کا بجلی کا پول بجلی محکمہ کی لاپرواہ کے سبب زمین سے ٹوٹ گیا اور دارالعلوم دیوبند کے استاد قاری محمد فاروق کے گھر کی چھت کی دیوار پر تین دن سے اٹکا ہوا ہے۔ کھمبے کے ٹوٹنے اور دیوار پر اٹکے ہونے کی اطلاع کے بعد بھی بجلی محکمہ کے افسران یا ملازمین اس کا نوٹس نہیں لے رہے۔ جس کی وجہ سے لوگ کھمبے کے قریب سے یا گلی میں گزرنے سے خوف زدہ ہیں۔ ایسا لگتاہے کہ محکمہ کسی بڑے حادثہ کا منتظر ہے۔ جس کے سبب اہل علاقہ میں محکمہ کے تئیں سخت ناراضگی پائی جارہی ہے، چودھری صادق، قاری فاروق، محمد مبارک، مہتاب عالم، ارشاد، اکرم، قاری ممتاز احمد، مسرت، صغیر اور صدام وغیرہ نے ایس ڈی ایم سے اس معاملہ کا نوٹس لیکر محکمہ بجلی کے افسران وملازمین کو فوری طورپر پول کو ٹھیک کرانے کے لئے ہدایت دینے کی مانگ کی ہے۔
0 Comments