Latest News

اکھلیش یادو ۲ نومبر کو دیوبند آئیں گے، سابق رکن اسمبلی معاویہ علی بیٹے کی شادی میں کرینگے شرکت۔

دیوبند: سمیر چودھری۔
سماج وادی پارٹی کے قائد اور سابق وزیر اعلیٰ اکھلیش یادو 2 ومبر کو دیوبند آئیں گے۔ دیوبند پہنچ کر اکھلیش یادو سابق ممبر اسمبلی معاویہ علی کے بیٹے اور رکن میونسپل بورڈ حیدر علی کے دعوت ولیمہ میں شرکت کریں گے۔ 
اکھلیش یادو کی دیوبند آمد کا پروگرام سرکاری طورپر جاری کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق سماج وادی پارٹی کے قائد اور اتر پردیش کے سابق وزیر اعلیٰ اکھلیش یادو آئندہ 2 نومبر کو دیوبند پہنچں گے اور سابق رکناسمبلی معاویہ علی کے صاحبزادہ حیدر علی کی شادی کی تقریب میں شرکت کریں گے۔ 
سرکاری پروگرام کے مطابق اکھلیش یادو پرائیویٹ پلین کے ذریعہ دوپہر 12:00 بجے سرساوہ ایئر پورٹ پہنچیں گے اور یہاں سے بذریعہ گاڑی دیوبند کے لئے روانہ ہوں گے۔ دیوبند میں شادی کی تقریب فردوس گارڈ میں منعقد ہوگی، اسلئے اکھلیش یادو سرساوہ سے بذریعہ کار سیدھے فردوس گارڈ پہنچیں گے۔ دیوبند میں اکھلیش یادو کا قیام 30 منٹ رہے گا، اس کے بعد وہ 1:30بجے سرساوہ ایئر پورٹ کے لئے روا نہ ہو جائیں گے۔ سابق وزیر اعلیٰ کی دیوبند آمد کے مد ظر پولیس انتظامیہ مستعد ہو گئی ہے، وہیں دوسری جانب سماج وادی پارٹی کارکنان نے بھی اکھلیش یادو کے دیوبند آنے سے متعلق تیاریاں شروع کر دی ہیں۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر