Latest News

دیوبند سے گرفتار مشتبہ نوجوانوں کے خلاف لکھنو میں مقدمہ درج، غیر ملکی فنڈنگ اور بنگلہ دیشیوں کو ہندوستان میں پناہ دینے و فرضی دستاویزات تیار کرانے کا الزام۔

دیوبند: سمیر چودھری۔
دیوبند اور وارانسی اے ٹی ایس کی ٹیم کے ذریعہ گزشتہ روز دیوبند سے گرفتار کئے گئے مشتبہ نوجوانوںکے متعلق اے ٹی ایس نے بڑا انکشاف کرتے ہوئے ان کے خلاف لکھنو میں مقدمہ درج کرایا ہے اور پورے معاملہ کی جانچ شروع کردی ہے۔ 
اے ٹی ایس کی جانب سے جاری پریس ریلیز میں بتایا گیا کہ ملزمان انسانی ا سمگلنگ کے ذریعے بنگلہ دیشیوں کو بھارت لاتے تھے اور یہاں ان کے لیے جعلی دستاویزات بھی تیار کرتے تھے۔ انہیں بیرون ملک سے 20 کروڑ روپے کی فنڈنگ ہوئی ہے، یسا بھی بتایا گیاہے کہ ان کے ملک مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے شواہد بھی ملے ہیں۔اے ٹی ایس کے مطابق انہیں اطلاع ملی تھی کہ یوپی میں کچھ لوگ بنگلہ دیشیوں کو ہندوستان لا رہے ہیں اور ان کے لیے جعلی دستاویزات بھی تیار کر رہے ہیں۔ اس کے بعد وارانسی اور دیوبند اے ٹی ایس نے بدھ کے روز عادل محمد اشرفی ساکن میرپور بنگلہ دیش کو وارانسی سے گرفتار کیا۔ملزم نے اے ٹی ایس کو بتایا کہ وہ اصل میں بنگلہ دیش کا رہنے والا ہے، لیکن وہ نجیب شیخ مقیم حال دیوبند، ( ہلدر پاڑا، گورنبوس، بھرت گڑھ تھانہ، بسنتی مغربی بنگال) اور ابوہریرہ غازی، کلوتلا، رامیشور پور تھانہ حسن آباد، مغربی بنگال کی مدد سے ہندوستان آیا ہے۔ 
ملزمان نے اس کا فرضی آدھار، پین کارڈ اور دیگر دستاویزات بھی تیار کرائے ہیں۔ اس کے بعد اے ٹی ایس نے بدھ کو دیوبند سے نجیب شیخ اور ابوہریرہ نام کے نوجوانوں کو گرفتار کیا تھا۔اے ٹی ایس کے مطابق ملزمان سے تین موبائل فون برآمد ہوئے ہیں۔ اس کے ساتھ بنگلہ دیش کی دو سمیں بھی ملی ہیں۔ اے ٹی ایس کے مطابق تحقیقات سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ ملزمان کو بیرون ملک سے 20کروڑ روپے کی فنڈنگ بھی ہوئی ہے اور وہ بنگلہ دیشیوںکو ہندوستان لانے کاکام کرتے ہیں۔اے ٹی ایس نے ضلع سہارنپور میں گزشتہ چھ ماہ میں کئی مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔ ساتھ ہی پولیس کی طرف سے بھی پوری چوکسی رکھی جارہی ہے۔ ملزمان کی گرفتاری کے لیے آپریشن جاری ہے جس کی رپورٹ وزارت داخلہ کو بھیج دی گئی ہے۔ ضلع میں مسلسل کارروائی کے بعد مقامی پولیس پوری طرح سے ایکشن میں ہے۔ مشتبہ افراد کی تلاش کے لیے پولیس کی خصوصی ٹیمیں ضلع کے تمام 21 تھانوں میں کام کر رہی ہیں۔
.

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر