Latest News

صحافیوں کو پییشن اور آیوشمان کارڈ کی سہولت دی جائے، چیف سکریٹری کو سینئر صحافی سریندر سنگھل نے سونپا میمورنڈم۔

دیوبند: سمیر چودھری۔
ضلع کے سینئر صحافی سریندر سنگھل نے سہارنپور پہنچے اترپردیش کے چیف سکریٹری درگا شنکر مشر کو ایک میمورنڈم دے کر ساٹھ سال سے زائد عمر کے صحافیوں کو صوبائی حکومت کی جانب سے پینشن دینے اور تمام صحافیوں کے آیوشمان کارڈ جاری کرانے کامطالبہ کیا ہے تاکہ انہیں اپنی صحت اور امراض سے متعلق علاج کرانے کی سہولت مہیا ہوسکے۔ سریندر سنگھل نے میمورنڈم میں حکومت کی توجہ اس جانب مبذول کراتے ہوئے چیف سکریٹری سے کہا کہ ہمارے ملک کے دوسرے صوبوں جیسے ہریانہ، راجستھان اور مدھیہ پردیش سمیت متعدد صوبوں میں کافی پہلے سے سینئر صحافیوں کو 11سے 15ہزار روپے تک کی ماہانہ پینشن دی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کی حکومت بھی گذشتہ ایک سال سے مذکورہ دونوں نکات پر غور و فکر کر رہی ہے لیکن اس سلسلہ میں ابھی تک ٹھوس اور عملی اقدامات نہ ہونے کی وجہ سے اتر پردیش جیسے بڑے صوبہ کے صحافی ابھی تک ان سہولیات سے محروم ہیں۔ میمورنڈم میں کہا گیا ہے کہ اتر پردیش میں ہزاروں کی تعداد میں ایسے صحافی ہیں جو اپنی خدمات سے سبکدوشی کے بعد بھی صحافتی میدان میں سرگرم ہیں، لیکن ان کے سامنے گھریلو اخراجات کامسئلہ پیدا ہو گیا ہے، جس کی وجہ سے وہ پریشان حال ہیں،ساتھ ہی تمام صحافیوں کو آیوشمان کارڈ اسکیم میں شامل کیاجائے۔چیف سکریٹری درگا شنکر مشر نے یقین دہانی کرائی کہ وہ لکھنو پہنچ کر وزیر اعلیٰ کے سامنے ان مسائل اور تجاویز کو پیش کریں گے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر