تحصیل دیوبند کے بڑگاوں تھانہ علاقہ کے جڑودہ پانڈہ گاوں میں خاندانی تعلقات کو شرمسار کردینے والا واقعہ سامنے آیاہے، یہاں ساس بہو کا گھریلو تنازعہ اتنا بڑھا کہ ساس نے پتھر سے مار مار کر اپنی حاملہ بہو کو موت کے گھاٹ اتار دیا، واقعہ کے بابت متوفیہ کے بھائی کی تحریر پر پولیس نے مقدمہ قائم کرکے ملزمہ کو گرفتار کرلیاہے۔
تھانہ بڑگاوں کے جڑدوہ پانڈہ گاوں کا یہ سنسنی خیز واقعہ سے پورے علاقہ میں چرچہ کا موضع بناہے، بتایا کہ جاتاہے کہ کسی بات کو لیکر ساس بہو میں ہوا تنازعہ اس قد ر بڑھ گیا کہ ساس نے سِل کے پتھر سے مار مار آٹھ ماہ کی حاملہ اپنی بہو کو شدید زخمی کردیا ،جس کی علاج کے دوران میرٹھ میں موت ہوگئی۔
بڑگاوں تھانہ میں درج کرائی گئی رپورٹ میں متوفیہ کے بھائی آیوش ولد سشیل کمار، ساکن مہارائے پور ضلع مظفر نگر نے بتایا کہ گزشتہ روز وہ اپنی بوا کے بیٹے کے ساتھ بہن سواتی (30) کے سسرال جڑودہ پانڈہ کروہ چوتھ کا سامان لیکر گیا تھا، بہن انہیں ناشتہ کراکر نہانے چلی گئیں۔ اس دوران جب اس نے اپنی بہن کی چیخیں سنی تو دیکھا کہ اس کی ساس اسے سِل کے پتھر سے بری طرح مار رہی ہے، جس سے سواتی شدید زخمی ہو گئی۔ سواتی کا شوہر ہری اوم اس وقت کھیت میں تھا، اطلاع ملنے پر وہ بھی گھر پہنچا ،جس کے بعد زخمی کو مظفر نگر کے اسپتال لے گئے، جہاں ڈاکٹروں نے اس کی حالت تشویشناک بتائی۔ اس کے بعد وہ اسے میرٹھ کے اسپتال لے گئے، جہاں اس کی موت ہوگئی۔ پولیس نے میرٹھ میں متوفیہ کا پوسٹ مارٹم کرایا۔سواتی کی شادی ڈیڑھ سال قبل ہوئی تھی۔ الزام ہے کہ ساس شادی کے بعد سے ہی سواتی کو کم جہیز لانے کا طعنہ دے کر ہراساں کرتی تھی۔ تھانہ انچارج انسپکٹر وشال سریواستو نے بتایا کہ قتل کی ملزمہ ساس ریکھا کو رپورٹ درج کرنے کے بعد گرفتار کر لیا گیا ہے،واقعہ کی مزید تفتیش جاری ہے۔
0 Comments