پی ڈبلیو ڈی کے ریاستی وزیر نے شہر میں پینے کے پانی کی فراہمی کے لیے آئیڈیل سٹی اسکیم کے تحت دیوی کنڈ کے میلہ گراو ¿نڈ میں 15ویں مالیاتی کمیشن کے ذریعہ بنائے گئے پانی کے ٹینک کا افتتاح کیا۔ اس دوران اے ڈی ایم ای نے مشن شکتی کی خصوصی مہم کے تحت خواتین کو اعزاز سے نوازا۔
جمعہ کو دیوبند کے دیو کنڈ کے میلہ گراونڈ میں منعقدہ ایک پروگرام میں شہر کے مختلف علاقوں کو پانی کی فراہمی کے لیے 3 کروڑ 96 لاکھ، 93 ہزار، 355 روپے کی لاگت سے بنائے گئے واٹر ٹینک سمیت مختلف کاموں کا سنگ بنیاد رکھا گیا اور افتتاح کیاگیا۔ اس دوران پی ڈبلیو ڈی کے وزیر مملکت کنور برجیش سنگھ نے کہا کہ سی ایم یوگی کی قیادت میں اتر پردیش ملک کی ترقی یافتہ ریاستوں کی فہرست میں سرفہرست مقام حاصل کرنے کی طرف بڑھ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سی ایم یوگی کا ڈریم پروجیکٹ ہے کہ ہم اپنے شہروں کو سیف سٹی کی طرف لے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شہر میں سی سی ٹی وی کیمرے لگانے کے ڈی پی آر کو حکومت نے سیکوریٹی کے نقطہ نظر سے منظوری دی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ترقی کے دھارے میں اتر پردیش ملک کی پہلی پانچ ریاستوں میں شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ دیوبند شہر کی ترقی کے لئے میونسپل بورڈ سے ڈی پی آر کی منظوری کے بعد تعمیراتی کام شروع کیا جائے گا۔ شہر چیئرمین وپن گرگ نے بتایا کہ مذکورہ واٹر ٹینک سے 35 ہارس پاور بجلی کنکشن کے ساتھ پینے کے پانی کی سپلائی شروع کی جارہی ہے۔ انہوںنے بتایا کہ واٹر ٹینک اور پمپ کے شروع ہونے سے ٹیچر کالونی، ریلوے روڈ، فولاد پورہ، اشفاق اللہ خاں روڈ، مینا بازار، بھلن شاہ، چاہ پارس، جوشی واڑہ اور جنک پوری میں پینے کا پانی فراہم کیا جائے گا۔ پروگرام میں ریاستی وزیر برائے پی ڈبلیو ڈی کنور برجیش سنگھ اور اے ڈی ایم ای ارچنا دویدی نے مشترکہ طور پر مشن شکتی ناری خصوصی مہم کے تحت خواتین بورڈ ممبر سدھا گاندھی، مہک چوہان، شویتا دھون، شالو، آبھا سنگھل، سریتا اور پریتی و دیگر خواتین اعزاز سے نوازا۔پروگرام کی نظامت ارون گپتا نے کی۔ اس دوران سندیپ شرما، پون سوائی، یشونت رانا اور بلاک پرمکھ کے شوہر وجے تیاگی کا بھی پٹکا پہنا کر استقبال کیا گیا۔ اس دوران ای او ڈاکٹر دھیریندر کمار،ممبر کلدیپ سینی، اختر انصاری، حارث سید، اوصاف صدیقی، انکت رانا، ارجن سنگھل، رویندر چودھری، شاہد حسن، شرافت ملک، حاجی شہزاد، ڈاکٹر واجد، رضوان اور وسیم سمیت دیگر وارڈ ممبران موجودرہے۔
0 Comments