Latest News

طلبہ اکابرین کی زندگیوں کو اپنے لئے نمونہ عمل بنائیں، مدرسہ فیض العلوم مرزاپور میں منعقد خصوصی مجلس میں مفتی سید عفان منصورپوری کاخطاب۔

دیوبند: سمیر چودھری۔
مدرسہ فیض العلوم مرزاپورپول کے ناظم قاری محمد فیضان سرور مظاہری کی دعوت پر آج ممتاز عالم دین اور جمعیة علماءہند شعبہ دینی تعلیمی بورڈ کے صدر مفتی سید محمد عفان منصورپوری کا مدرسہ میں پہنچنے پر طلبہ اور اساتذہ نے والہانہ استقبال کیا۔ اس دوران انہوں نے مدرسہ کے اساتذہ وکارکنان سے ملاقات کی اور مدرسہ کی دینی ملی تعلیمی و رفاہی خدمات کو دیکھ کر خوشی ظاہر کرتے ہوئے مدرسہ کے تمام اساتذہ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے اپنے تائیدی کلمات سے نوازا۔
بعد ازیں ادارہ کی مسجد زکریا میںمنعقد خصوصی مجلس میں طلباءسے خطاب کرتے ہوئے مفتی سید عفان منصورپوری نے کہاکہ علم نافع کے لئے محنت اور شوق کے ساتھ اساتذہ ،مدرسہ اوروالدین کا احترام ضروری ہے۔ علم کا اثر طلبہ کے کردار سے ظاہر ہونا چاہئے ،سنجیدگی اور برد باری کے ساتھ زندگی گزاراور اکابرین کی زندگیوں کو اپنے لئے نمونہ عمل بنائیں۔انہوںنے کہاکہ طالب علم کو اپنی زندگی سنت نبویکے مطابق ڈھال کر رکھنی چاہئے، انہوں نے نمازوں کی پابندی اور مطالعہ و تکرار کے اہتمام کی تلقین کرتے ہوئے طلبہ کو نہایت قیمتی مشوروں سے نوزازا۔

آخر میں ناظم مدرسہ قاری فیضان سرور نے مہمان مکرم کا شکریہ اداکیا۔ شرکاء میں مہمان خصوصی قاری محمد غفران کمال، ماسٹر حافظ غفران انجم، ماسٹر عفان انجم و مدرسہ ہٰذا کے تمام اساتذہ میں مولانامحمد طیب قاسمی، مفتی محمدافضال، مولانا محمد برہان، مفتی عبد الواجد، قاری محمد اطہر، مولانا محمد عابد، مفتی عبد الواجد، مولانا محمد عارف، مولانا محمد سلیم، مولانامحمد ظریف ودیگر حضرات موجود رہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر