Latest News

مدرسہ کنزالعلوم ٹڈولی میں مسابقہ القرآن کریم کا انعقاد، طلبہ نے دکھائے اپنی صلاحیتوں کے جوہر، نوجوان نسل کو نشہ سے بچانا ہماری ذمہ داری: مفتی مزمل مظفرنگری۔

دیوبند: سمیر چودھری۔
 مغربی یوپی کی معروف دینی درسگاہ مدرسہ کنزالعلوم ٹڈولی میں مسابقة القرآن کریم والخطابہ منعقد کیاگیا۔ جس میں مدرسہ کے شعبہ حفظ و ناظرہ کے طلبا وطالبات کے مابین حسب استعداد قرآن کریم اور تقریر وخطابت کامسابقہ ہوا۔
یہ مسابقہ کل دس فروعات پر مشتمل تھا۔ شعبہ تحفیظ القرآن الکریم اور شعبہ ناظرہ کے علاوہ خطابت میں بھی طلبہ نے اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائے۔یہ مسابقہ دو مراحل پر مشتمل تھا، پہلے مرحلے میں درجات حفظ وناظرہ کے کل تین سو طلباءوطالبات نے شرکت کی ، جن کے درمیان چارحکم حضرات کی مدد سے مسلسل دو دن تک مسابقہ ہوا ، جس کے نتیجے میں امتیازی نمبرات حاصل کرنے والے 51 طلبہ دوسرے مرحلہ کے لیے منتخب ہوئے۔دوسرے مرحلے کا مسابقہ مدرسہ کے ناظم اعلیٰ مولانا محمد عامر مظاہری کی صدارت میں مسجد قیصر میں منعقد ہوا، جس میں مدرسہ کے تمام طلبا اور اساتذہ کرام شریک رہے اور حکم کے فرائض ام المدارس دارالعلوم دیوبند کے اساتذہ کرام قاری محمد صغیر و قاری محمد ارشد نے انجام دیئے اورطلبہ واساتذہ کی محنتوں کی تعریف کی۔بعد ازیںایک اصلاحی پروگرام بعنوان ’نوجوانوں میں نشہ خوری کابڑھتا رجحان اور اس کا سد باب‘ مولانا محمد عارف ابراہیمی رکن شوری جامعہ مظاہر علوم سہارنپوراور مولانا سید حبیب اللہ مدنی صدر جمعیة علماءضلع سہارنپورکی سرپرستی میں منعقد ہوا۔ 

جس کی صدارت مولانا محمد عامر مظاہری نے کی اور نظامت کے فرائض مفتی پرویز ایوبی انجام دیئے۔جس میں کثیر تعداد میں عوام وخواص نے شرکت کی۔اس موقع پر مہمان خصوصی مفتی محمد مزمل مظفر نگری استاذ دارالعلوم دیوبند نے قرآن و حدیث کی روشنی میں نشہ خوری کی قباحت و شناعت بیان کرتے ہوئے کہ کہ یہ ایسی عادت سے جس سے آدمی خود بھی اور اہل و عیال بھی برباد ہوتے ہیں اور ساری دولت کو داو پر لگا دیتا ہے ، اس لیے ہم سب اس کی فکر کریں کہ آنے والی نسل کو اس گندی لت سے بچائیں۔ مولانا سید حبیب اللہ مدنی نے تعلیم و تربیت کی اہمیت اور مسابقہ کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہاکہ ہم سب اپنے بچوں کی دینی تعلیم و تربیت کی فکر کریں اور طلبہ کے درمیان مقابلہ جاتی پروگرام منعقد کرائے جاتے ہیں ، تاکہ وہ ایک دوسرے سے آگے بڑھنے کی کوشش کریں۔ ادارہ کے ناظم اعلیٰ مولانا عامر مظاہری نے تمام مہمانوں کا شکریہ اداکیا اور اساتذہ و طلبہ کی محنتوں کی ستائش کی۔آخر میں علماءکے ہاتھوں مسابقہ میں اول پوزیشن حاصل کرنے والے تمام طلبہ کو انعامات سے نوازاگیا،ادارہ کے استاذ مولانا عبد الستار و قاری عبدالقاہر مغیثی بھی کو دس دس ہزار روپئے کے چیک سے سرفراز کیا گیا۔ خصوصی شرکاءمیں مولانا محمد عمر مجاہد پوری، مفتی محمد ساجد کھجناوری،مولانا جمال احمد نقشبندی ، مولانا فتح محمد ندوی ، مفتی محمد فاروق گنگوہ ، مولانا محمد ناظم ماجری ، مفتی محمد راشد ، مولانا محمد احسان کے نام قابل ذکر ہیں۔ پروگرام کو کامیاب بنانے میںمولانا محمد عاقل، مولانا محمد واصل ، مولانا محمد راشد ، حافظ محمد منظور ، حافظ محمد محبوب ، حافظ محمد بابر ، مفتی بلال احمد ، مفتی محمد شعیب ، مفتی محمد ناظم ، محمد کلیم قاسمی ہریدواری کے نام شامل ہیں۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر