Latest News

دیوبند نے اپنی روایات کوزندہ رکھا اور نئی نسل کو اس سے روبرو کرایا، ملکی مفاد میں انگریزوں کے خلاف دیوبند کی قربانیوں کو کبھی بھلایا نہیں جاسکتا، ’این ڈی اے‘ کو ’پی ڈی اے‘ فارمولہ ہرائے گا، ہم نے کبھی اپنے کسی اتحادی کو مایوس نہیں کیا، دیوبند میں بولے اکھلیش یادو، سماجوادی پارٹی اعظم خاں کے ساتھ کھڑی ہے۔

دیوبند: سمیر چودھری۔
سابق رکن اسمبلی معاویہ علی کے بیٹے کی شاد ی کی تقریب میں شرکت کرنے دیوبند آئے سابق وزیر اعلیٰ اکھلیش یادو نے یہاں اشفاق اللہ خاں روڈ پرواقع پر سابق وزیر آنجہانی راجندر سنگھ رانا کے بیٹے کارتک رانا کی رہائش گاہ پر کارکنان سے ملاقات کی اور 2024 انتخابات کے مدنظر ان میں جوش بھرا۔ انہوں نے کہا کہ اترپردیش میں ان کا مقابلہ بی جے پی سے ہے اور بی جے پی کو ہر حال میں ہرانا ہے۔
بعد ازیں پرکاش ہوٹل میں میڈیا سے گفتگو کے دوران اکھلیش یادو نے بتایا وہ اس سے قبل بھی دیوبند آئے تھے، یہاں سے لوک سبھا سیٹ سماجوادی پارٹی کے اتحاد نے جیتی تھی، انہوں نے کہاکہ اسمبلی انتخابات میں جو خامیاں تھیں ان کو دور کیا جائیگا۔ اکھلیش یادو نے کہاکہ دیوبند پوری دنیا میں اپنی منفرد شناخت رکھتاہے، جو تاریخی جگہ ہے اور یہاں کے لوگوں و بزرگوں نے ملک کی آزادی میں بنیادی رول ادا کیا، انگریزوں کے خلاف اور ملک کے مفاد میں دیوبند کی تاریخ کو کبھی بھلایا نہیں جاسکتا۔

دیوبند ایک ایسا مذہبی مقدس مقام ہے، جس نے اپنی روایات کو زندہ رکھاہے اور اس سے نئی نسل کو روبرو کرایا، دیوبند وہ مقام ہے جس نے تعلیم کے ذریعہ لوگوں کی زندگی بدلنے کا کام کیاہے۔ انہوں نے کہاکہ آج میں اس تاریخی جگہ سے یہ پیغام دینا چاہتاہوں کہ سماجوادی پارٹی کے کارکنان گنگا جمنی تہذیب اور بھائی چارہ کو مضبوط کرنے کے کے لئے کام کرتے رہے گیں۔ انہوں نے کہاکہ آئندہ انتخابات میں یہاں سے بی جے پی کا صفایا ہونا شروع ہوگا، انہوں نے کہاکہ سماجوادی پارٹی نے ہمیشہ اپنے اتحاد کے ساتھیوں کی عزت کی ہے اور سماجوادی پارٹی نے انہیں کبھی مایوس نہیں کیا اور آئندہ بھی نہیں کرینگے۔انہوں نے کہاکہ ہم نے ہمیشہ اپنے اتحادی کو پورا اعزاز دیاہے، لیکن میںکہناچاہتا ہوں کہ ’این ڈے اے کو صرف ’پی ڈی اے ‘ فارمولہ ہی ہرائے گا، پی ڈے ای (پچھرا ورگ، دلت، الب سنکھیک) لوگوں کو این ڈی اے سے دھوکہ ملاہے۔ آج ملک کے دلت ،پسماندہ اور مسلم سب سے زیادہ زیادتی کا شکار ہیں اور ان کے ساتھ نا انصافی ہوئی ہے، انہیں انصاف صرف پی ڈی اے دلائے گا۔ 
انہوں نے مدھیہ پردیش الیکشن کے حوالہ سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں کہاکہ صوبائی سطح پر کوئی اتحاد نہیں ہے لیکن نیشنل لیول پر ہمارا اتحاد برقرار ہے۔ انہوں نے اعظم خاں کے حوالہ سے کہاکہ آج بی جے پی سرکار میں آواز اٹھانے والوں کے خلاف فرضی مقدمے قائم کئے جارہے ہیں، جو آواز اٹھائے گا اس کے خلاف مقدمہ ہوگا، سماجوادی پارٹی کے لوگوں پر فرضی مقدمے ہورہے ہیں، انہوں نے کہاکہ اروند کیجروال یا اعظم خاں کو صرف اس لئے پریشان کیا جارہا ہے کیونکہ بی جے پی ان سے خوف زدہ ہے، لیکن ہمیں پورا بھروسہ ہے کہ ایک دن انہیں انصاف ضرور ملے گا۔انہوں نے کہاکہ سماجوادی پارٹی اعظم خاں کی پوری مدد کررہی ہے اور پوری طاقت کے ساتھ ان کے ساتھ کھڑی ہے۔ وہ دوسرے لوگ ہیں جو سنکٹ میں فائدہ اٹھاتے ہیں۔انہوں نے ایک بار پھر کہاکہ دیوبند وہ مقدس زمین ہے جس نے اپنی روایات کو زندہ رکھا اور لوگوں کو تعلیم یافتہ بنایا، سماج سدھار کے لئے اگر کوئی سب سے بڑا ہتھیار ہے تو وہ تعلیم ہے اور یہ کام دیوبند اور یہاں کے بزرگوں نے بخوبی انجام دیاہے اور ہمیشہ یہاں سے امن و سلامتی اور بھائی چارہ کا پیغام دیاہے، نہ صرف ملک بلکہ دنیا کو یہاں سے نیک، صحیح اور سچا پیغام دیا گیاہے۔ اس دوران بھاری تعداد میں سماجوادی پارٹی کے کئی اضلاع کے لیڈر و کارکنان موجودرہے۔ قریب ڈیڑھ بجے دیوبند پہنچے اکھلیش یادو تقریباً ساڑھے تین بجے یھاں سے لکھنو کے لیے روانہ ہو گئے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر