Latest News

اندور کے شہر قاضی مولانا ابوالریحان فاروقی کا مغربی یوپی اور ہریانہ و پنجاب کا دورہ، جامعہ رحمت گھگرولی میں زوردار خیر مقدم۔

دیوبند: سمیر چودھری۔
معروف و ممتاز شخصیت مولانا ابو الریحان فاروقی شہر قاضی اندور و ناظم جامعہ ریاض العلوم اندورکا مغربی یوپی ، ہریانہ و پنجاب، اجراڑہ، دیوبند، سہارنپور، گھگرولی، سرہند براس، بوڑیا و رائے پور کے دو روزہ دورہ کے دوران جامعہ رحمت گھگھرولی سہارنپور پہنچے۔

اس دوران انھوں نے مختلف مدارس و مکاتب اور خانقاہوں کی زیارت کی، بالخصوص مولانا سید محمد شاہد الحسنی سہارنپوری ؒکی وفات پر تعزیت مسنونہ کی غرض سے سہارنپور حاضری دی۔
قبل ازیں موصوف نے عاشق ملت مولانا حکیم محمد عبداللہ مغیثی قومی صدر آل انڈیا ملی کونسل کی زیارت کے لئے اجراڑہ ضلع میرٹھ حاضری دی اور مولانا سے اپنی عقیدت و محبت اور مخلصانہ تعلق کا اظہار کیا۔ مولانا ڈاکٹر عبدالمالک مغیثی مہتمم جامعہ رحمت گھگھرولی نے مرکزی آل انڈیا ملی کونسل کے حالیہ منعقدہ انتخابی اجلاس میں مولانا ابوالریحان فاروقی کو مرکزی ملی کونسل کی مجلس کے رکن عاملہ بنائے جانے پر تہنیت نامہ پیش کر مبارکباد دی۔اس موقع پر مولانا ڈاکٹر عبدالمالک مغیثی نے کہا کہ مولانا ابو الریحان فاروقی ایک فعال و متحرک عالم دین اور قوم و ملت کے سچے ترجمان ہیں،آپ ایک لمبے عرصے سے دینی و ملی خدمات انجام دے رہیں۔ آپ کی صلاحیت وصالحیت کی بنیاد پر آپ کو یہ عظیم ذمہ داری سپرد کی گئی ہے۔مولانا عوام و خواص میں بے حدمقبول و محترم شخصیت ہے، آپ وہ شخصیت ہیں جو علم و فضل ، صلاح و تقوی،اعتدال اور نرم روی میں ممتاز مقام کے ساتھ امت کی اصلاح و ترقی اورمسلمانوں میں دینی روح پھونکنے کے لیے مصروف عمل ہیں۔ مولانا کے ہمراہ ان کے بھای حافظ ابوسلمان فاروقی ، پورے نظام کی ترتیب مولانا عبدالمالک مغیثی نے دی۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر