Latest News

علماء کے ہاتھوں رکھا گیا ’مسجدتقوی‘ کا سنگ بنیاد، مساجد کی تعمیر میں حصہ لینے والوں کابڑا مرتبہ ہے: مولانا طاہر قاسمی۔

دیوبند: سمیر چودھری۔
تحصیل بہٹ کے موضع بھولنی میں قرب و جوار کے متعدد علماءکے ہاتھوں ’مسجد تقوی‘ کے نام سے ایک مسجد کاسنگ بنیاد رکھا گیا۔ اس موقع پر ایک مجلس مولانا محمد طاہر قاسمی بانی وناظم مدرسہ احیاءالعلوم پٹلوکر کی صدارت میں منعقد کی گئی جبکہ نظامت کے فرائض مولانا عزیز اللہ ندوی نے انجام دیئے۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مولانا محمد طاہر قاسمی نے کہا کہ قرآن و حدیث میں مساجد کی تعمیر میں حصہ لینے والوں کے لیے بڑے فضائل وارد ہیں۔ انہوں کہا کہ ایک حدیث میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ جو شخص اللہ تعالی کی رضا کے لیے مسجد بناتا ہے اگرچہ چیل کے گھونسلے کے برابر ہی کیوں نہ ہو یا اس سے بھی چھوٹی ہو تو اللہ تعالی اس کا گھر جنت میں بنائے گا۔مولانا محمد ہاشم قاسمی مہتمم جامعہ کاشف العلوم چھٹمل پور نے کہا کہ مسجد کی تعمیر کی اہمیت و افادیت پر مختصرا روشنی ڈالی اور مسجد کی تعمیر میں حصہ لینے پر زور دیتے ہوئے لوگوں سے تعاون کی اپیل کی۔اس موقع پرجامعہ کاشف العلوم چھٹملپور کے شیخ الحدیث مولانا حبیب اللہ، مولانامحمداشتیاق استاذ حدیث جامعہ کاشف العلوم چھٹملپور، جامعہ اسلامیہ ریڑھی تاجپورہ کے مہتمم مولانا محمد جمشید علی قاسمی ،مدرسہ فیض رحمانی سنسار پور کے مہتمم مولانا مفتی سیدمحمد عزیر وغیرہ نے بھی خطاب کیا۔
اس دوران بہٹ کی سماجی شخصیت حاجی رفیق احمد اور حاجی عبد القدیر کے علاوہ علاقہ کی سرکردہ شخصیات نے شرکت کی۔اخیر میں پروگرام کے محرک وداعی صوفی وحکیم محمد مستقیم، محمد اخلاق، محمد انعام اور دیگر تمام باشندگان بھولنی نے علماءکرام اور مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔ جامعہ کاشف العلوم چھٹملپور کے مہتمم مولانا محمد ہاشم کی دعاءمجلس کا اختتام ہوا۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر