Latest News

کہرے کے پیش نظر ریلوے نے ۱۲ ٹرینیں کر دی منسوخ، سہارنپور سے گزرنے والی یہ ٹرینیں منسوخ ہونے سے مسافرین کو ہوگی پریشانی۔

دیوبند: سمیر چودھری ۔
ٹرینوں میں سفر کرنے والوں کے لیے یہ ضروری خبر ہے۔ دھند کے خدشے کے پیش نظر ریلوے نے سہارنپور کے راستے سے گزر نے والی 12 ٹرینوں کو تین ماہ کے لیے منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ جن سیوا، جلیانوالہ باغ، برونی ایکسپریس کی منسوخی سے مسافروں کی مشکلات بڑھیں گی۔ جن مسافروں نے تین ماہ قبل ٹرینوں میں کنفرم ٹکٹ لیا تھا وہ دوسری ٹرینوں میںمتبادل تلاش رہے ہیں۔سہارنپور ریلوے اسٹیشن اے کیٹیگری کا ہے۔ یہاں سے 153 ٹرینیں روزانہ گزرتی ہیں۔ ان میں کئی ٹرینیں ایسی ہیں جو ہفتے میں صرف ایک یا دو دن چلتی ہیں۔ یہاں دو لاکھ سے زیادہ مسافر سفر کرتے ہیں۔ تہواروں کی وجہ سے ریلوے نے تہوار اسپیشل ٹرینیں بھی چلائی ہیں، تاکہ لوگوں کو تہواروں کے دوران گھر جانے میں کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ سردیوں کی آمد ہے ،جس کے مدنظر ریلوے نے دھند کے خوف سے یکم دسمبر سے 2 مارچ 2024 تک سہارنپور سے گزرنے والی 12 ٹرینوں کو منسوخ کر دیا ہے۔
 کون سی ٹرین کب تک منسوخ رہے گی؟
 14617 بنمن کھی-امرتسر جن سیوا ایکسپریس 3 دسمبر سے 2 مارچ 2024 تک۔
14618 امرتسر-بنمن کھی جن سیوا ایکسپریس یکم دسمبر سے 29 فروری تک
 14606 جموں توی-یوگ نگری رشی کیش ایکسپریس 3 دسمبر سے 25 فروری تک۔
 14605 یوگ نگری رشی کیش-جموتھوی ایکسپریس 4 دسمبر سے 26 فروری تک۔
 14616 امرتسر-لال کنواں ایکسپریس 2 دسمبر سے 24 فروری تک۔
 14615 لال کنواں-امرتسر ایکسپریس 2 دسمبر سے 24 فروری تک۔
 14524 انبالہ-بیرونی ہریہر ایکسپریس 2 دسمبر سے 27 فروری تک۔
 14523 بارونی-انبالہ ہریہر ایکسپریس 4 دسمبر سے 29 فروری تک۔
 14674 امرتسر-جے نگر شہید ایکسپریس 5 دسمبر سے 27 فروری تک۔
 14673 جے نگر-امرتسر شہید ایکسپریس 7 دسمبر سے 29 فروری تک۔
 18103 ٹاٹا نگر-امرتسر جلیانوالہ باغ ایکسپریس 4 دسمبر سے 28 فروری تک۔
18104 امرتسر۔ٹاٹانگر جلیانوالہ باغ ایکسپریس 6 دسمبر سے 1 مارچ تک منسوخ رہے گی۔ - مندیپ سنگھ بھاٹیہ، ڈی آر ایم، انبالہ ڈویزن نے بتایاکہ ریلوے محکمہ کے ذریعہ دھند کے امکان کے باعث دسمبر اور فروری کے درمیان یہ ٹرینیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔ یہ تمام ٹرینیں لمبی دوری کی ہیں۔ دھند میں ٹرینوں کی رفتار کم ہو جاتی ہے جس کی وجہ سے ٹرینیں وقت پر نہیں چل پا رہیں۔ ٹرینوں کی منسوخی سے مسافروں کو پریشانی ہوگی۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر