Latest News

دیوبند میں حلال سرٹیفائیڈ پروڈکٹ کے خلاف کارروائی، ایس ڈی ایم کی بیکری میں چھاپہ ماری، حلال ٹیگ والا سامان ضبط، دکاندار کو کارروائی کا انتباہ۔

دیوبند: سمیر چودھری۔
اتر پردیش کی یوگی حکومت نے صوبہ میں حلال سرٹیفائیڈ پروڈکٹ پر پابندی عائد کر دی ہے۔ اس کے بعد حلال پروڈکٹ کے خلاف متعلقہ افسران نے کارروائی شروع کردی۔ اسی سلسلہ میں بدھ کے روز دیوبند کے ایس ڈی ایم انکور کمار ورما نے فوڈ سپلائی انسپکٹر کے ساتھ شہر میں واقع کئی بیکریوں پر چھاپہ ماری کی۔ اس دوران ایک بیکری میں حلال سرٹیفائیڈپروڈکٹ رکھے پائے گئے، جنہیں افسران کی ٹیم نے ضبط کر لیا اور بیکری کے مالک کو انتباہ دیا کہ اگر حلال پروڈکٹ فروخت کئے گئے تو بیکری مالکان کے خلاف کاروائی کی جائے گی۔ ایس ڈی ایم کی اس چھاپہ مار کاروائی سے دکانداروں میں افرا تفری کا عالم پید ا ہو گیا۔ 
حلال سرٹیفایڈ اشیاءخوردنی کو لیکر ایس ڈی ایم انکور ورما نے فوڈ سپلائی انسپکٹر کے ساتھ محلہ خانقاہ میں واقع الحبا بیکری پر چھاپہ مار کاروائی کی ،اس دوران حلال ٹیگ کے ساتھ مصالحے اور نوڈل وغیرہ کے پیکٹ ضبط کر لئے گئے اور دکاندار کو وارننگ دی گئی کہ حکومت کے احکامات کے خلاف اگر حلال سرٹیفائیڈ پروڈکٹ دکان میں آئندہ رکھے ہوئے پائے گئے تو دکان کو سیز کر دیا جائے گا اور قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ایس ڈی ایم انکور ورما نے بتایا کہ اگر کسی بھی مقام پر حلال سرٹیفائیڈ پروڈکٹ فروخت ہوتے ہوئے پائے گئے تو ان کے نمونے لیکر اور دکان کو سیز کر کے قانونی کاروائی کی جائے گی۔ انہوں نے بتایا کہ کھانے پینے کی اشیاءسے متعلق جو پیکنگ کے پروڈکٹ ہیں ان سب کی جانچ کی جا رہی ہے تاکہ دیوبند میں کسی بھی مقام پر حلال پیکنگ والے اشیائے خوردنی کے سامان کی فروختگی نہ ہو پائے۔ انہوں نے بتایا کہ محلہ خانقاہ میں الحبا بیکری میں ملنے والے حلال پروڈکٹ کے سبھی پیکٹ ضبط کر لئے گئے ہیں اور یہ معاملہ ایڈیشنل ضلع کلکٹریٹ کی عدالت میں درج کرایا گیا ہے، جہاں مذکورہ دکاندار اپنی بات رکھ سکتے ہیں۔واضح ہو کہ اتر پردیش کی یوگی حکومت کی جانب سے حلال سرٹیفائیڈ پروڈکٹ کے خلاف لکھنوکے حضرت گنج تھانہ میں درج ایف آئی آر کی جانچ ایس ٹی ایف کے سپرد کی گئی ہے۔

Post a Comment

1 Comments

  1. ہماری پیدائش حلال طریقے سے ہوئی ہے
    اسلئے ہمیں حلال پسند ہے ، حرام نہیں

    ReplyDelete

خاص خبر