Latest News

بیٹوں کو علومِ نبوی سے آراستہ کرناصالح معاشرے کی بنیاد ہے, ادارة الصدیق بہٹ میں منعقد استقبالیہ پروگرام میں بانی مولانا عظمت اللہ قاسمی کاخطاب.

دیوبند: سمیر چودھری۔
قصبہ بہٹ میں واقع تعلیم نسواں کے معروف ادارہ ادارة الصدیق عائشہ للبنات میں بنگلور کی معروف شخصیت اور ادارہ کے بانی مولانا عظمت اللہ قاسمی کی آمد پر ایک استقبالیہ پروگرام کا انعقاد کیا گیا، جس کی نظامت کے فرائض ادارے کے سکریٹری مولانا عزیز اللہ ندوی نے انجام دیئے۔تلاوت کلام اللہ، حمد و نعت اور بچیوں کے تعلیمی مظاہرہ کے بعد سکریٹری ادارة الصدیق نے ادارہ کی 23 سالہ خدمات پر روشنی ڈالی اور بتایا یہاں کی تعلیم یافتہ بچیاں بی اے، بی ایڈ اور گریجویشن اورڈاکٹر بنکر معاشرے کی نئی نسل اور معاشرے کی اصلاح کا کام انجام دے رہی ہیں۔بعد ازیں مولانا عظمت اللہ قاسمی نے اپنے بیش بہا کلمات کے ذریعہ اساتذہ و طالبات کی رہنمائی کرتے ہوئے حصول علم کے فضائل سے روشناس کرایااورطالبات کو سعی پیہم، جہد مسلسل اور استقامت کے ساتھ حصولِ علم کی تاکید کی۔انہوں نے ادارہ کے تمام کارکنان کو مبارکباد دیتے ہوئے کہاکہ دورِحاضر میں ایسے اداروں کی سخت ضرورت ہے جن میں لڑکیوں کی ایسی جماعت تیار ہو جو ہر میدان میں قوم و ملت کی خدمت انجام دے سکے۔
مولانا عظمت اللہ نے مزید کہا کہ ہر خاتون کو چاہیے کہ وہ ازواج مطہرات، بناتِ رسول اور اسلامی ماوں کے نقش قدم پر چل کر اپنی دنیا و آخرت کو سنوارنے کی فکر کریں۔ پروگرام میں جامعہ رحمت عالم نوگانوہ کے ناظم مولانا حفیظ اللہ ندوی، مولانا انعام اللہ ظفیر، حافظ امتیاز، قاری عثمان انجم اور ڈاکٹر نثار احمد کے علاوہ ادارہ کی تمام معلمات محترمہ عابدہ عزیز، محترمہ شیبا خدیجہ، محترمہ ایمن، محترمہ ھما، محترمہ روبینہ، محترمہ آصفہ، محترمہ صاحبہ، محترمہ پھول ناز، محترمہ گلناز، محترمہ صبیحہ اور دیگر کارکنان سمیت قرب و جوار کے مخصوص افراد نے شرکت کی۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر