Latest News

مسجد کی تعمیر ہر مسلمان کی مذہبی ذمہ داری ہے, حاکم شاہ کالونی سہارنپور میں’اکبر مسجد‘ کی جدید تعمیر کے سنگ بنیاد کے موقع پر علماءکا اظہار خیال۔

دیوبند: سمیر چودھری۔
سہارنپور کی مسلم اکثریتی آبادی حاکم شاہ کالونی میں اکبر مسجد کی تعمیر جدید کا سنگ بنیاد جامعہ مظاہر علوم سہارنپور کے ناظم اعلیٰ وشیخ الحدیث مولانا سید محمد عاقل سہارن پوری کے دست مبارک سے رکھا گیا۔ سنگ بنیاد کی دعاءجامعہ مظاہر علوم کے نائب ناظم مولانا سید محمد جعفر حسنی نے کرائی۔
اس موقع پر منعقد دعائیہ مجلس سے خطاب کرتے ہوئے المعہد الاسلامی کے استاد حدیث مولانا محمد انعام اللہ قاسمی نے کہا کہ مساجد مسلم آبادیوں کی بنیادی ضرورت اور رشد و ہدایت کے مراکز ہیں ،دنیا بھر میں قائم تمام مساجد کا رشتہ اللہ رب العزت کے مبارک اور مقدس گھر بیت اللہ شریف سے ملتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسجد کی تعمیر ہر مسلمان کی مذہبی ذمہ داری ہے۔قاری سعید احمد تڑفوی نے کہا کہ جس مقام پر اللہ کا ذکر ہوتا ہے وہ مقام مبارک و منور اور پاکیزہ ہو جاتا ہے، مساجد اور ذکر اللہ کے مقامات آسمان والوں کو ایسے روشن نظر آتے ہیں جیسے زمین والوں کو ستارے چمکتے ہوئے نظر آتے ہیں۔ انہوں نے نئی نسل کی تربیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ انہیں مساجد سے جوڑنا ان کی تربیت میں انتہائی موثر ہو سکتا ہے۔ مولانا محمد اطہر حقانی نے کہا کہ مساجد کی تعمیر پر توجہ کے ساتھ مساجد کو آباد کرنے کی محنت پر بھی دھیان دینے کی ضرورت ہے۔انہوں نے مسجد کی توسیع کے لیے زمین کی خریداری میں تعاون کرنے والے مخیرین کا شکریہ ادا کیا۔
اس موقع پر مولانا محمد احمد عثمانی مظاہری، مولانا عزیز اللہ ندوی ،مولانا محمد اسعد حقانی ،قاری محمد اسلام کاشفی ،قاری شبیر احمد قاسمی ،قاری محمد یوسف کاشفی ،قاری محمد عارف مظاہری ،قاری محمد اسحاق فلاحی ،قاری عبدالرحیم ،قاری محمد مرتضی قاسمی ،حافظ محمد یعقوب نانوتوی، مولانا مسرور حیدر ندوی، قاری عبدالقادر مظاہری، مولانا عبداللہ ندوی ،قاری محمد سبحان کاشفی ،مولانا محمد ایوب مظاہری، مولانا محمد انور عثمانی قاری وسیم احمد سعادتی ، مولانا محمد فرمان مظاہری، مولانا محمد شاداب کاشفی ،قاری محمد توصیف رحیمی ،مولانا عبدالباسط ندوی، قاری منصور حیدر قاسمی، مولانا محمد انیس مظاہری و ڈاکٹر اطہر علی خصوصی طور پر شریک رہے۔ نظامت کے فرائض مفتی عبدالماجد ندوی نے انجام دیے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر