دیوبند: سمیر چودھری۔
بدھ کے روز سہارنپور کے تھانہ مرزاپور سے متصل گاوں شاہ پور گاڑّہ میں واقع ون گوجروں کے ڈیرہ پر آرمی کے ناکارہ بم سے پیتل نکالنے کے دوران ہوئے دھماکہ میں ایک بچہ کی موت ہوگئی،اس المناک حادثہ پر آج آل انڈیاملی کونسل کے ایک وفد نے مولاناو ڈاکٹر عبدالمالک مغیثی کی قیادت میں متاثرہ خاندان سے ملاقات کی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے گہرے افسوس ظاہر کیا۔حادثے مےں بچے کی موت کے بعد آل انڈیا ملی کونسل کے ایک وفد نے شاہ گاڑّہ خواص پور مرزاپور کے جنگل میں آباد ون گوجر جو ڈیروں میںرہتے ہیں،یہاں گزشتہ روز محمد طالب کے 11 سالہ بیٹا محمد حنیف کی ہلاکت اور ایک بڑی رقم کی بھینس کے حادثہ میں فوت ہونے پر مولانا ڈاکٹر عبدالمالک مغیثی سکریٹری شعبہ دینی تعلیم مرکزی ملی کونسل کی قیادت میں دورہ کر اہل خانہ سے اظہار تعزیت و اظہار ہمدردی کی۔ اس دردناک حادثہ پر مولانا نے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ بچے کو کھونا کسی بھی والدین کے لیے مشکل وقت ہوتا ہے، اس مشکل وقت میں ہم آپ کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں،بیٹے کی وفات پر ملی کونسل دلی تعزیت کا اظہار کرتی ہے، اللہ تعالی بیٹے کو آپ کے لئے توشہ آخرت بنائے اور پورے خاندان کو صبر جمیل عطافرمائے۔نیز اپنا دینی،ملی، انسانی اور علاقائی، فریضہ سمجھتے ہوئے مولانا نے پسماندگان کی حتی الامکان مالی مدد بھی کی۔وفد میں چودھری ہاشم، مولانا سفیان فرک پور، مولانا محمد واقف شاہ پور گڈا، قاری محمد ثوبان رحمتی، قاری محمد وسیم رحمتی، بھائی مبین،حاجی سعید احمدوغیر ہ شامل تھے۔ بچہ کی موت سے اہل خانہ میں ماتم پسرا ہواہے۔
0 Comments