سہارنپور: سمیر چودھری۔
حفظ قرآن کریم اور دینیات کے مشہور و معروف ادارہ مدرسة الشیخ محمد زکریا سہارنپور کی جانب سے مختلف اسکولوں کے طلبہ کے درمیان سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم (سوال و جواب کی روشنی میں ) عنوان سے ایک انعامی مقابلہ منعقد کیا گیا،جس میں مدرسة الشیخ محمد زکریا کے علاوہ ”اسپرنگ ہِل انگلش میڈیم اسکول، عبدالحمید اکیڈمی،اور ماونٹین کوالیفائڈ اسکول کے87 طلبہ وطالبات نے حصہ لیا،اس کوئز کے لئے سیرت النبی سے کل 63 سوالات مع جوابات مرتب کرکے پہلے ہی تمام شرکاءکو دے دیئے گئے تھے۔
اس انعامی مقابلہ کے کنوینر مولانا محمد یاسر الحسنی ناظم مدرسة الشیخ و پرنسپل اِسپرنگ ہل اسکول نے بتایا کہ اس مقابلہ کے لئے حکم کے فرائض مدرسہ مظاہرعلوم سہارنپور کے استاذ مولانا مفتی محمد جاوید مظاہری اور وہیں سے شعبہ صحافت کے ذمہ دار مولانا عبداللہ خالد قاسمی خیرآبادی نے انجام دیئے جبکہ بطور سائل مدرسة الشیخ کے استاذ مولانا مفتی مشرف تھے ۔یہ مسابقہ صبح دس بجے شروع ہوکر ڈھائی بجے تک چلا ،مسابقہ کے آخر میں مدرسہ مظاہرعلوم سہارنپور کے امین عام مولانا مفتی سید محمد صالح الحسنی کا خطاب ہوا ،انھوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ اس دور میں مسلمان بچوں کی دینی نشو و نما کے لئے ضروری ہے کہ اسکول میں عصری تعلیم کے ساتھ دین اسلام کی ابتدائی بنیادی باتوں کو نصاب کا حصہ بنایا جائے، بچوں کو اسلامی تاریخ سے واقف کرانا بھی ضروری ہے ، اس طرح کے مسابقے اور انعامی پروگرام بڑے ہی مفید ہیں۔مفتی صالح نے اس اہم پروگرام کے انعقاد پر مدرسة الشیخ کے اساتذہ و تمام ذمہ داران اور کارکنان کو مبارکباد دی اور انعامی مسابقہ کے لئے طلبہ کی بہترین کارکردگی پر ان کے تمام اساتذہ و معلمات کو خراج تحسین پیش کیا۔
اس انعامی مسابقہ میں ہر اسکول سے دو،دو ٹیمیں (جونیئر اور سینئر)بنائی گئیں ،چنانچہ مدرسة الشیخ محمد زکریا سے سینئر ٹیم میں محمد عمر،محمد یاسین،محمد دانش اسی طرح جونیر ٹیم سے محمد علی،محمد اجمل،عبدالصمد اورل دوم سوم انعام کے مستحق ہوئے،اسپرنگ ہل اسکول سے محمد عبادہ،مریم،محمد عمر (سینئر)۔عائشہ ،عاطفہ، محمد معاذ (جونیئر) انعامات کے مستحق ہوئے، جبکہ عبدالحمید اکیڈمی سے محمد حنظلہ، شفائ، رمشہ(سینئر) عظمیٰ، ذکیہ،کشف(جونیر)۔ماونٹین کوالیفائڈ سے صائمہ ،محمد ناہید،منتشاء،(سینئر) اور سدرہ،طیبہ،ارحان (جونیئر ) نے بالترتیب اول دوم سوم انعامات حاصل کئے ،اور فائنل راونڈ میں اسپرنگ ہل اسکول کے طالب علم محمد عبادہ اول رہے جبکہ دوسری پوزیشن ماونٹین کوالیفائڈ کی طالبہ سدرہ نے حاصل کی۔اول پوزیشن لانے والے تمام طلبہ کو ایک ،ایک ہزار روپئے نقد،دوم پوزیشن لانے والے طلبہ کو سات سو روپئے نقد ،سوم والوں کو پانچ سو روپئے نقد ،کتابیں اور ٹرافی سے نوازا گیا گیا، فائنل راونڈ میں پہلے اور دوسرے انعام کے طورپر بچوں کو رینجر سائیکل دی گئی۔پروگرام میں تشریف لائے مہمانان کرام خاص طور سے مولانا علی حسن مظاہری جمنا نگر،مولانا سیدمحمد ساجد کاشفی،مولانا سیدمحمد راشد ،حاجی محمد گلفام وکاس نگر، اسعد نفیس،مولانااسعد حقانی ،نیاز احمد اایڈوکیٹ، مولانا اخلاق الرحمن ،ناصر ملک رحمانی ،ڈاکٹر ریاض اور حکم صاحبان کے ہاتھوں طلبہ میں انعامات تقسیم کئے گئے۔مہمان خصوصی مولانا زہیر الحسن کاندھلوی کی دعا ءپر مسابقہ کا اختتام ہوا۔
0 Comments