گنگوہ علاقہ کے گاؤں کنڈا کلاں میں واقع مدرسہ محمدیہ میں سماجی برائیوں کے خاتمے کے لیے ایک میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں علاقہ کے ذمہ داران کی جانب سے متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ شادی بیاہ اور دیگر پروگراموں میں ڈی جے اور آتش بازی پر پابندی ہوگی اور میت میں شادی کی طرح کا کھانا پکانے پر بھی پابندی ہوگی،وہیں نشہ آور اشیاء کے استعمال کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔واضح رہے کہ گاؤں کنڈا کلاں میں حال ہی میں شادی کے پروگرام کے دوران ڈی جے کو لے کر کچھ لوگوں میں جھگڑا ہوا تھا۔ جس کی وجہ سے گاؤں کا ماحول خراب ہو رہا تھا۔ اس معاملے کو لے کر آج گاؤں میں ایک میٹنگ کا اہتمام کیا گیا۔ اجلاس میں ہر مسجد کے علاقے سے 5 سے 10 ذمہ داران کو بلایا گیا۔ فیصلہ ہوا کہ ان ذمہ داروں میں سے ایک کو ہر مسجد کے علاقے کا سربراہ بنایا جائے گا۔اسی طرح گاؤں کا صدر تمام مساجد کے سربراہان میں سے بنایا جائے گا۔ ان مکھیاؤں اور گاؤں کے صدر کا انتخاب 31 دسمبر کو ہونے والے اجلاس میں کیا جائے گا۔ اجلاس میں شادیوں یا دیگر پروگراموں میں ڈی جے اور آتش بازی پر پابندی، میت کے بعد کھانے میں شادی جیسے پکوان بنانے پر پابندی اور شراب،ا سمیک وغیرہ کے نشے میں پکڑے جانے پر قانونی کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔اس دوران راؤ اقبال، بھولر سابق پردھان، مقصود، راؤ بابو،مطلوب راؤ، مسرور رانا، محبوب راؤ، سلیم، ہارون، حافظ یاسین، سجاد، فیاض رانا، شمشاد چودھری، طاہر مولانا، حافظ عبدالستار نے،مولوی رشید، خلیل وغیرہ موجودرہے۔
0 Comments