دیوبند: سمیر چودھری۔
انڈین آرمی کی ٹریننگ کے دوران توپ کا گولہ پھٹنے سے ایک ون گوجر کی موت ہوگئی،15 دن کے اندر ہونے والا یہ دوسرا ایساس حادثہ ہے،جس سے ون گوجروں میں شدید خوف کی کیفیت پائی جارہی ہے۔ اطلاع کے مطابق جمعہ کی شام فوج کی ٹریننگ کے دوران ایک توپ کا گولہ ون گوجروں کے گاوں بڑکلاں سے متصل ڈیرہ میں جاکر گِرا، جہاں لکڑیاں جمع کررہے 58 سالہ غلام مصطفی اس کی زد میں آکر جاں بحق ہوگیا۔
حادثہ کے بعد تھانہ فتح پور پہنچ کر متوفی کے بھائیوں نے ہنگامہ کیا اور شکایت میں بتایا کہ یہ واقعہ تھانہ فتح پور کے تحت آنے والے بڑکلا ں پولیس چوکی کے نزدیک پیش آیا۔ واضح رہے کہ اس جنگل علاقہ میں انڈین آرمی کی فائرنگ رینج ہے اور فائرنگ رینج سے تقریباً چار کلومیٹر دور بڑکلاں گاو ¿ں سے متصل جنگلوں میں ون گوجروں کے ڈیرے ہیں، جہاں غلام مصطفی اپنے بھائیوں اور خاندان کے ساتھ رہتا تھا،آس پاس بھی ون گوجر رہتے ہیں۔بتایا گیاہے کہ 29 دسمبر کو فائرنگ رینج میں انڈین آرمی کی دہرہ دون یونٹ کی ایک ٹیم فائرنگ رینج میں پریکٹس کررہی تھی،اسی دوران توپ کا ایک گالہ جنگل میں جاکر گرِ گیا ،جس میں زودار دھماکہ ہواہے،جس سے ایک لکڑی کا ایک ٹکڑہ جاکر لکڑی بین رہے غلام مصطفیٰ کی پیٹھ میںگھس گیا،جس سے خون بہہ نے کے سبب اس کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔واقعہ کے بعد متوفی کے بھائی عالم اور نبی موقع پر پہنچے اور بھائی کی موت کی اطلاع پولیس کو دی،اس کے بعد ایس ڈی ایم دیپک کمار، سی او، تھانہ انچارج اور گرام پردھان سمیت دیگر موقع پر پہنچے، حادثہ کے متعلق تھانہ میں دی گئی تحریر میںبتایا گیا ہے کہ لکڑی کا ٹکڑہ کمر میں گھسنے کے سبب غلام مصطفی کا بہت زیادہ خون بہہ گیا ،جس سے اسکی موت ہوگئی، دیر رات تھانہ پہنچے لوگوں نے ہنگامہ کیا اور لاش کا پوسٹ مارٹم کرانے کی مانگ کی ،جس کے بعد پولیس نے لاش کا پوسٹ مارٹم کرایا۔
اس سلسلہ میں ایس پی دیہات ساگر جین نے بتایا فائرنگ رینج میں ٹریننگ کے سبب اس علاقہ کو خالی کرایا گیا تھالیکن ایک خاندان کسی شادی میں گیا ہوا تھا،انہیں فائرنگ کی اطلاع نہیں تھی،جب وہ واپس آئے تو یہ حادثہ ہوگیا،حادثہ کی تمام پہلوو ¿ں سے جانچ کرائی جارہی ہے۔ واضح رہے کہ اس قبل بھی دسمبر ماہ ہی کو گاوں شاہ پور گاڑّہ میں طالب کے ڈیرہ میں مس بم کے دھماکہ سے 11 سالہ بچہ حنیف کی موت ہوگئی تھی۔
0 Comments