Latest News

مظاہر علوم کے شعبہ ادب عربی کا سالانہ جلسہ اختتام پذیر، عربی زبان پورے عالم اسلام کی ضرورت ہے: مولانا سلمان بجنوری۔

سہارنپور: سمیر چودھری۔
جامعہ مظاہرعلوم سہارنپور کے شعبہ عربی ادب کی انجمن ”النادی“ کا سالانہ اجلاس ناظم مدرسہ مولانا سید محمد عاقل کی زیر صدارت اور امین عام مولانا مفتی سید محمد صالح الحسنی کی نگرانی میں منعقد ہوا، مہمان خصوصی کی حیثیت سے دارالعلوم دیوبند کے استاذ عربی ادب و مدیر ماہنامہ دارالعلوم دیوبند مولانا محمد سلمان بجنوری شریک رہے۔
اس موقع پر مولانا سلمان بجنوری نے اپنے خطاب میں عربی زبان و ادب کی اہمیت اور موجودہ زمانہ میں اس کی ضرورت پر عربی زبان میں خطاب کیا اور طلبہ کو مخاطب کرکے کہا کہ عربی زبان اس وقت اپنی آفاقیت کی وجہ سے پورے عالم اسلام کی ضرورت ہے اور ہمارا تمام تر دینی و اسلامی لٹریچر عربی زبان میں ہے اس لئے اس کو سیکھنا اور اس کے لئے محنت و جدو جہد کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔
اس موقع سے مظاہرعلوم کے سابق امین عام مولانا سید محمد شاہد الحسنی کی اس شعبہ کے لئے جدو جہد اور اس کو ترقی دینے اور ان کے ذریعہ عربی زبان و ادب کی عالمی شہرت یافتہ کتابوں کی حصولیابی کو یاد کیا گیا، مظاہرعلوم کے موجودہ امین عام مولانا مفتی سید محمد صالح نے تمام مہمانان کرام کی آمد کا شکریہ ادا کیا اور شعبہ کے طلبہ کی حوصلہ افزائی کی اور بتایا کہ اس اجلاس میں شریک تمام طلبہ کو من جانب مدرسہ بطور تشجیع و حوصلہ افزائی فی کس 1500روپئے بطور انعام دیئے جارہے ہیں۔
ناظم مدرسہ مولانا سید محمد عاقل کی دعاءپر اجلاس اختتام پذیر ہوا ۔شعبہ صحافت کے ذمہ دار مولانا عبداللہ خالد قاسمی خیرآبادی نے بتایا کہ پروگرام کی نظامت مفتی محمد صادق مدناپوری نے کی ۔ اس سے قبل پروگرام کا آغاز قاری مسعوداحمد کی تلاوت کلام پاک اورمحمد نصیب اللہ کے نعتیہ کلام ہوا، مفتی محمد اعظم سہارنپوری نے قضیہ فلسطین پر ولولہ انگیز تقریر پیش کی ،مولوی عبدالمنان دیناجپوری نے شعبہ سے شائع ہونے عربی مجلات کی سالانہ رپورٹ پیش کی۔ اس کے علاوہ مولوی حذیفہ سہارنپوری ،سید ثمامہ سہارنپوری، آصف تنویر اورعبدالرحمن نے اجلاس کو کامیاب بنایا۔
اساتذہ شعبہ مولانا محمد اسجد، مولانا ظہیر الہدیٰ ،مولانا محمد حیان بیگ، مولانا مسرورکے علاوہ مظاہرعلوم کے دیگر اساتذہ خاص طور سے مولانا مفتی مقصود احمد، مولانا محمد احمد ،مفتی محمد ثانی، مولانا محمد راشد گورکھپوری، قاری صلاح الدین، قاری محمد انیس ،مولانا محمد معاویہ، مولانا محمد اکرم،مفتی جاوید، مولانا اسرار، قاری محمد معاذ، مفتی محمد جابر مفتی احمد علی سنبھلی طلبہ کی حوصلہ افزائی کے لئے شریک اجلاس رہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر