Latest News

حافظ عبدالخالق بہت نیک دل اور بزرگ صفت شخصیت کے مالک تھے، مرحوم کے انتقال پر مسلم فنڈ دیوبند میں تعزیتی نشست کا انعقاد۔

دیوبند: سمیر چودھری۔
مسلم فنڈ دیوبند کے قدیم کارکن مرحوم حافظ عبدالخالقؒ کے انتقال پر مسلم فنڈ دیوبند میں ایک تعزیتی نشست کا انعقاد کیاگیا، اس موقع پر ادارہ کے منیجر سہیل صدیقی اور دیگر ذمہ داران نے مرحوم کی حیات و خدمات پر مفصل انداز میں روشنی ڈالی اور ان کی نصف صدی پر محیط روشن خدمات کا تذکرہ کرتے ہوئے قرآن خوانی کرکے دعائے ایصال ثواب کا اہتمام کیا۔
اس موقع پر سہیل صدیقی نے کہاکہ مرحوم حافظ عبدالخالق بے پناہ صلاحیتوں کے مالک کے تھے، انہوں نے دارالعلوم دیوبند میں ممتاز نمبرات سے کامیابی حاصل کی تھی اور اکابرین دیوبند کی طرز پر اپنی زندگی گزاری ہے۔ مرحوم نے ادارہ کی ترویج و ترقی میں اپنی زندگی لگائی ہے، جسے کبھی فراموش نہیں کیا جاسکے گا اور مسلم فنڈ دیوبند ہمیشہ ان کی ان بے لوث خدمات کو یاد رکھے گا۔ اس دوران انہوں نے مرحوم حافظ عبدالخالق کے پسماندگان کو تعزیت نامہ ارسال کیا اور کہاکہ ادارہ ان کے غم میں برابر کاشریک ہے۔
سابق چیئرمین انعام قریشی نے حافظ عبدالخالق کی صلاحیتوں اور ان کی دیانتداری کا ذکر کرتے ہوئے کہاکہ مرحوم بہت نیک دل انسان تھے، بے پناہ لوگوں کی مدد کرتے تھے اور کبھی ظاہر نہیں ہونے دیتے، بہت مخلص اور بزرگ صفت شخصیت کے مالک و دفتر مسلم فنڈ کے ہمدرد تھے۔ اللہ تعالیٰ غریق رحمت فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔
علاوہ ازیں نائب منیجر سید آصف حسین، ناگل برانچ کے منیجر ساجد حسن، فہیم علوی اور جاوید عثمانی و دیگر نے بھی اپنے تعزیتی کلمات کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی گوناگو صلاحیتوں کاذکر کیا اور ان کے انتقال پر گہرے رنج و الم کااظہار کیا۔ حافظ محمد مہربان کی دعاء پر مجلس اختتام پذیر ہوئی۔ اس موقع پر ادارہ کے جملہ کارکنان و عہدیدان موجود رہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر