Latest News

دیوبند نگر پالیکا کی تشکیل کو ۱۵۵ برس مکمل، کیک کاٹ کر جوش و خروش سے منایا یوم تاسیس۔

دیوبند: سمیر چودھری۔
دیوبند میونسپل بورڈ کے احاطہ میں ایک پروگرام منعقد کر کے میونسپل بورڈ کا یوم تاسیس پر وقار انداز میں منایا گیا۔ اس موقع پر کیک کاٹ کر خوشی کا اظہار کیا گیا اور پرچم کشائی بھی کی گئی۔ 
میونسپل بورڈ کے ایگزیکیٹیو آفیسر ڈاکٹر دھریندر رائے نے بتایا کہ شہروں کی تاریخ اور ثقافت نیز دیگر روایات کے لئے عوام میں ایک نئے قسم کا فخر محسوس کیا جاتا ہے، اسی احساس کو زندہ رکھنے کے لئے اور اس شہر کی خاص پہچان کو بنائے رکھنے کے لئے میونسپل بورڈ کے یوم تاسیس کو باقاعدگی سے منائے جانے کا فیصلہ لیا گیاہے۔ انہوں نے بتایا کہ27 جنوری 1868 کو دیوبند میونسپل بورڈ کا قیام عمل میں آیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ اب ہر سال میونسپل بورڈ کا یوم تاسیس منایا جایا کرے گا۔
اس موقع پر نگر وکاس کرمچاری مہاسنگھ کی شاخ نے سابق چیئرمینوں اور سابق رکن میونسپل بورڈ کے علاوہ موجودہ میونسپل بورڈ کے ارکان اور پروگرام میں موجود معزز شخصیات کا استقبال کیا گیا۔ پروگرام کی نظامت میونسپل بورڈ کے ہیڈ کلرک محمد اکبر نے انجام دی۔ اس پروگرام میں صفائی ستھرائی مشن کے برانڈ امبیسڈر ڈاکٹر ڈی کے جین، رکن میونسپل بورڈ وپن تیاگی، انکت رانا، سید حارث، شازیہ زینت، جمال انصاری، اوصاف صدیقی، ڈاکٹر واجد، ندیم چودھری، شاہد حسن، اجے گاندھی، کلدیپ سینی، شرافت ملک، روندر چودھری، وکاس چودھری، چندریکا پرساد، پوپن کمار اور نیرج گوسوامی وغیرہ موجود رہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر