Latest News

دارالعلوم زکریا دیوبند میں انجمن احمدیہ طلبہ آسام کے اختتامی پروگرام کا انعقاد۔

دیوبند: سمیر چودھری۔
ممتاز دینی درسگاہ دارالعلوم زکریا دیوبند میں زیر تعلیم صوبہ آسام کے طلبہ کی انجمن احمدیہ ’و توثیق الایمان شعبہ مناظرہ‘ کااختتامی اجلاس عام تقاریراور رکعات تراویح کی تعداد کے موضوع پر عمل میں آیا۔ شیخ الحدیث مولاناسمیع اللہ الکلامی قاسمی کی سرپرستی میںمنعقد جلسہ کی صدارت مولانا مفتی سمیع الدین قاسمی استاذ دارالعلوم وقف دیوبند نے کی۔
پروگرام کی نگرانی کے فرائض مولانا افاض الدین نے انجام دیئے جبکہ حکم کے طورپر مفتی سلیمان قاسمی شیخ الہند اکیڈمی دارالعلوم دیوبندنے شرکت کی۔نظامت کے فرائض مولوی امداد الرحمن نے انجام دیئے جبکہ تحریک صدارت مولوی منظور الحق نے پیش کی۔پروگرام کا آغاز قاری عمارکی تلاوت کلام اللہ سے ہوا اور نعت رسول مولوی محمد فرید حسین نے پیش کی۔اس دوران مولوی محمد عبدالعلی، مولوی اشرف احمد خان، مولوی محمد الیاس احمد، مولوی محمد عطاءاللہ، مولوی محمد صابر احمد، مولوی محمد تاج الاسلام،مولوی محمد عبدالستار،مولوی امیر حمزہ نے مختلف زبانوں میں تقاریر کرکے اپنی صلاحیتوںکامظاہرہ کیا۔مناظرہ میں مولوی محمود الحسن ،مولوی رضا، مولوی صابر احمد، مناظرین، مولوی امیر زماں، مولوی حبیب احمد، مولوی قربان علی، مولوی مشتاق احمد، مولوی ناصر الدین، مولوی عاشق الرحمن، مولوی عبدالکریم وغیرہ نے خوبصورت انداز میں اپنی علمی مہارت کا مظاہرہ کیا۔

اس موقع پر مفتی سلیمان قاسمی نے مختصرانداز میں فریقین کی دائل پر تبصرہ کرتے ہوئے علمائے دیوبند اور غیر مقلدین کے درمیان بنیادی اختلافی مسئلہ پر روشنی ڈالی۔آخیر میں صدرِ جلسہ نے اپنی ناصحانہ کلمات کے ساتھ اپنے دست مبارک سے مشارکین ومساہمین طلبہ کے درمیان انعامی کتابیں تقسیم کی اور ساتھ ہی انعام سے سرفراز کی۔ مولانا کی دعاپر اجلاس کا اختتام ہوا۔ اس موقع پر جامعہ کے اساتذہ کرام اور تمام طلباء موجود رہیں ۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر