Latest News

جامعہ حضرت فاطمہ ؓمیں علماءکے ہاتھوں رکھا گیا دارالقرآن کا سنگ بنیاد، مدارس و مساجد کی تعمیرات میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں: مولانا عبدالرشید مظاہری۔

دیوبند: سمیر چودھری۔
خانقاہ رائے پور سے متصل واقع جامعہ حضرت فاطمہ عالم پور عمادپور میں نئی منزل ’ دارالقرآن‘ کا سنگ بنیاد شیخ المشائخ مولانا طاہر مظاہری و دیگر علماءو اکابرین کے ہاتھوں عمل میں آیا۔
اس موقع پرمنعقد تقریب کا آغاز جامعہ کے استاذ قاری محمد جنید گھگرولی کی قرآت و طالب علم محمد جنید منوہرپوری کی نعت پاک سے ہوا۔اس موقع پر مولانا عبدالرشید مظاہری نے کہاکہ مدارس کا قیام وقت کی اہم ضرورت ہے ہمیں چاہئے کہ مدارس و مساجد کی تعمیرات میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں ، مدرسہ فیض ہدایت رحیمی رائے پور کے استاذ حدیث و تفسیر حضرت مولانا شمعون نے کہاکہ ہمیں اس پر فتن دور میں مساجد و مدارس کو آباد رکھنے کی نہایت ضرورت ہے ان کی تعمیر نو کے لئے بھی امت مسلمہ کو ہر وقت تیار رہنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ جامعہ حضرت فاطمہ میں بچوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کو دیکھتے ہوئے درسگاہوں کی سخت ضرورت تھی جس کے پیش نظر آج جامعہ کی نئی تعمیر کا سنگ بنیاد عمل میں آیا۔
پروگرام میں مولانا عبدالرحیم مظاہری، مولانا ریاض احمد ،الحاج الشاہ عتیق احمد سربراہ خانقاہ رائے پور، مولانا انور رائےپور، مولانا اطہر زاہدی ناظم مدرسہ سراج العلوم دمجھیڑہ، مولانا مفتی فیضان اللہ رائےپور ، مفتی اسجد بہٹ، ماسٹر غفران انجم پردھان عالم پور ، چودھری انعام پردھان عمادپور، مولانا فرقان رائے پور، مولانا سفیان رائے پور، قاری عارف عمادپور ، مولانا عبدالماجد رائے پور، چودھری ہاشم گھگرولی، ماسٹر تسلیم بہٹ، ڈاکٹر اسرار بہٹ، چودھری شوقین پردھان عمادپور، مولانا مصروف، مولانا عمران مجھار، حافظ عارف مرزاپور، حافظ خورشید مالیرکوٹلہ، حافظ فاروق عالم پور، چودھری آریزابن چودھری اکرم خان ہریانہ، مولاناتواب جانی پور، حافظ اسحاق، چودھری عنایت پردھان فیض آباد وغیرہ شامل ہوئے۔ پروگرام کے اختتام پر جامعہ کے ڈائریکٹر مولانا مفتی طیب قاسمی نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا وجملہ اساتذہ کرام کو پروگرام کی کامیابی پر مبارکباد پیش کی۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر