Latest News

دارالعلوم دیوبند: انجمن ’بزم عبد الغنی‘ طلبہ دہلی کا اختتامی اجلاس اختتام پذیر۔

دیوبند: سمیر چودھری۔
عالمی شہرت یافتہ علمی دانش گاہ دارالعلوم دیوبند میں زیر تعلیم دہلی کے طلبہ کی انجمن’ بزم عبد الغنی ‘ کا اختتامی پروگرام گزشتہ شب درسگاہ تکمیل تفسیر میںدار العلوم دیوبند کے استاذ مفتی اشرف عباس کی صدارت، مفتی عادل کی سرپرستی اور مفتی عمران اللہ کی نگرانی میں منعقد ہوا، مہمان خصوصی کے طورپر دار العلوم دیوبند کے استاذ مولانا محبوب فروغ احمد ، مفتی توحید عالم ، مفتی صابر ، مولانا کاتب عبد الجباراستاذ و نگراںشعبہ خوشخطی دار العلوم دیوبندنے شرکت کی۔ پروگرام کا آغاز قاری محمد عادل دہلوی کی تلاوت سے ہوا اور مولوی محمد اشرف دہلوی نے ’سوشل میڈیا کے نقصانات ‘کے عنوان سے تقریر اول پیش کی، جبکہ مولوی محمد سہیل دہلوی نے ’مسلمانوں کی دینی رہنمائی میں مدارس کے کردار‘ کے عنوان سے تقریر ثانی پیش کی اور مولوی محمد ضمام دہلوی نے انجمن کی سالانہ رپورٹ پیش کی، جس کی میں انجمن کی سالانہ کارگزاری و بجٹ وغیرہ کا ذکر کیا، جس میں ششماہی و سالانہ مسابقہ صحافت و خطابت قابل ذکر ہیں، جن کی تفصیل یہ ہے کہ ششماہی مسابقہ خطابت میں اول پوزیشن محمد سہیل دہلوی نے، دوم محمد افضل دہلوی نے، جبکہ سوم محسن کریم دہلوی نے حاصل کی، اور ششماہی مسابقہ صحافت میں اول پوزیشن محمد عادل دہلوی نے، دوم محمد سہیل دہلوی نے، سوم محسن کریم دہلوی نے حاصل کی، سالانہ مسابقہ خطابت میں اول پوزیشن محمد اشرف دہلوی نے، دوم محمد سہیل دہلوی نے، سوم محمد ضمام دہلوی نے حاصل کیاور سالانہ مسابقہ صحافت میں اول پوزیشن محسن کریم دہلوی نے، عفان احمد دہلوی نے، سوم محمد مدثر دہلوی نے حاصل کی ۔پروگرام کے اخیر میں مفتی توحید عالم کا کلیدی خطاب ہوا، جس میں انجمن کی اہمیت و افادیت کا ذکر کرتے ہوئے آئندہ ترقی کی حوصلہ افزائی کی ، جبکہ اختتام مفتی عمران اللہ کے دعا پر ہوا۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر