Latest News

عصمت دری کے مجرم کو عدالت نے سنائی سات سال قید کی سزا۔

سہارنپور: سمیر چودھری۔
سہارنپور کے تھانہ جنک پوری علاقہ میں لڑکی کو ورغلا کرعصمت دری کا شکار بنانے والے مجرم کو عدالت نے سات سال قید کی سزا سنائی ہے۔ مجرم پر 30 ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے۔ ساتھ ہی عدالت نے اسمیک کے ساتھ پکڑے گئے نوجوان کو 9 ماہ قید کی سزا سنائی ہے۔
سرکاری وکیل میگھراج سینی نے بتایا کہ لڑکی کے بھائی نے جنک پوری پولیس اسٹیشن میں 5 مارچ 2017 کو رپورٹ درج کرائی تھی۔ الزام تھا کہ خان عالم پورہ کے رہنے والے ریاست نے اس کی بہن کو ورغلا کر اپنے ساتھ لے گیا تھااور ملزم نے اس کی عصمت دری کی، تفتیش کے بعد پولیس نے عدالت میں چارج شیٹ داخل کر دی۔ شواہد اور گواہوں کی بنیاد پر عدالت اے ڈی جے کمرہ نمبر 14 نے ملزم کو سات سال قید کی سزا سنائی ہے۔ 
اسی دوران 27 نومبر 2019 کو کوتوالی منڈی پولیس نے کلسیا روڈ کے رہائشی شہزاد کو 15 گرام اسمیک کے ساتھ پکڑا۔ سرکاری وکیل سنیل یادو نے بتایا کہ پولیس نے جانچ کے بعد عدالت میں چارج شیٹ داخل کی ہے۔ عدالت اے ڈی جے کمرہ نمبر 12 نے ملزم کو 9 ماہ قید اور 10 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر