Latest News

جامعہ مظاہرعلوم کے طلبہ کی انجمن ’بزم رحمت‘ کا سالانہ اجلاس، مسابقہ خطابت میں بہترین کارکردگی کامظاہرہ کرنے والے طلبہ کو انعامات سے نوازا گیا۔

سہارنپور: سمیر چودھری۔
عظیم دینی دانش گاہ جامعہ مظاہر علوم سہارنپور میںزیر تعلیم ضلع شاملی اور مظفرنگر کے طلبہکی انجمن ’ بزم رحمت‘ کے اختتامی اجلاس و مسابقہ خطابت کا انعقاد گزشتہ جامعہ کے امین عام مفتی سید محمدصالح کی سرپرستی میں منعقد ہوا اور صدارت جامعہ کے استاد مفتی محمد جاویدنے کی۔ اجلاس کا آغاز مولوی محمد ارمان باغپتی کی تلاوت اور مولوی محمد سلمان بھیسانی کی نعت پاک سے ہواجبکہ مولوی محمد قاسم نے خطبہ استقبالیہ پیش کیا۔
مسابقہ خطابت کے لیے متعین کیے گیے تین مضامین فتنہ ارتداد کے اسباب اور اور اسکا تدارک میں اول پوزیشن مولوی محمد احمد غازی آبادی نے حاصل کی، مدارس اسلامیہ کی عظمت و اہمیت میں اول پوزیشن مولوی محمد صدام بھیسانوی نے حاصل کی جبکہ معاشرہ میں جہیز کی لعنت سے متعلقہ مضمون پر مولوی محمد ندیم موی نے اول پوزیشن سے کامیابی حاصل کی۔ اس موقع پر بطور حکم جامعہ کے نائب مفتی مفتی بشیر احمد نے طلباءکو ان کی صلاحیت کے پیش نظر نمبرات فراہم کیے۔
اس موقع پر انجمن کے سرپرست مفتی محمد جاوید نے مطالعہ کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے محنت و لگن سے صلاحتیں نکھارنے کی نصیحت کی۔ آخر میں انجمن کے صدر مولوی محمد اشرف مرتضیٰ نے اجلاس میں شرکت کرنے والے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔ تمام شرکاء مسابقہ نے بہترین انداز میں اپنا اپنا مضمون پیش کیا مفتی انیس کی دعاء پر اجلاس اختتام پذیر ہوا۔
اس موقع پر جامعہ کے استاد مفتی محمد اسجد، مولانا محمد معاویہ، مولانا محمد راشدگورکھپوری، مولانا محمد جنید، مولانا سلیم احمد، قاری احمد ہاشمی، قاری مسعوداحمد، ڈاکٹر انعام الدین، حافظ محمد گلیشیر، حافظ محمد سلمان، حافظ عبدالرحمن، حافظ زکریا وغیرہ نے شرکت کی۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر