Latest News

دارالعلوم زکریا دیوبند میں طلبہ کے درمیان جیکٹیں تقسیم، مذہب اسلام میں خدمت خلق کو بہت اہمیت دی گئی ہے: مفتی شریف خان قاسمی۔

دیوبند: سمیر چودھری۔
شفیق الامت ویلفیئر ٹرسٹ کی جانب سے آج یہاں اسٹیٹ ہائیوے پرواقع ممتاز دینی درسگاہ دارالعلوم زکریا دیوبند میں شدید ٹھنڈ سے بچنے کے لئے مستحق و ضرورتمند طلبہ کے مابین جیکٹیںو جرسیاں تقسیم کی گئیں۔ اس موقع پر ٹرسٹ کے صدر مولانا مفتی شریف خان قاسمی نے طلبہ کو ٹھنڈ سے بچنے اور محنت و لگن کے ساتھ تعلیم حاصل کرنے کی تلقین کی۔ حسب سابق شفیق الامت ویلفیئر ٹرسٹ کی جانب سے دارالعلوم زکریا دیوبند میں سیکڑوں طلبہ کو گرم جیکٹیں اور جرسیاں تقسیم کی گئی۔ اس سے قبل ٹرسٹ کی جانب سے شدید ٹھنڈ کے مدنظر طلبہ کے درمیان لحاف تقسیم کئے گئے تھے۔ 
شفیق الامت ویلفیئر ٹرسٹ کے پریزیڈنٹ مفتی شریف خان قاسمی نے خدمت خلق کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور طلبہ کو مستحقین و ضرورتمندوں بالخصوص اپنے آس پڑوس کے غریبوںکا خیال رکھنے کی تلقین کرتے ہوئے کہاکہ مذہب اسلام نے انسانی ہمدری اور خدمت خلق کو نہایت اہم درجہ دیاہے، اسلئے ہمیں حسب استطاعت غریبوں کا خیال رکھنا چاہئے۔ انہوں نے کہاکہ طلبہ شدید سردی میںاپنی صحت کا خیال رکھیں اور اپنی تعلیم پر خوب توجہ دیں اور تمام غیر تعلیمی مشاغل کو ترک کرکے آئندہ ہونے والے سالانہ امتحانات کی تیاریوںمیں مصروف ہوجائیں۔ انہوںنے تمام لوگوں سے طلبہ و ضرورتمندوں کا خیال رکھنے کی اپیل کی ۔اس موقع پر نئی جیکٹیں پاکر طلبہ کے منہ سے دعائیہ کلمات جاری ہوئے اور انہوں نے رئیس الجامعہ و ٹرسٹ کے صدر مفتی شریف خان قاسمی کاشکریہ اداکیا۔ اس موقع پر جامعہ کے استاد تفسیر مفتی شفیع اللہ خان، ناظم تعلیمات مفتی ہارون قاسمی،حافظ عرفان، قاری سلمان، قاری فرخ، قاری منظور کے علاوہ مدرسہ کے دیگر اساتذہ و عملہ موجودرہا۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر