دیوبند: سمیر چودھری۔
اینٹوں سے بھرا ٹرک بے قابو ہو کرپلٹ گیا۔ اس کے نیچے دب کر ایک خاتون راہگیر شدید زخمی ہو گئی۔ جس نے دوران علاج دم توڑدیا، وہیں اینٹوں کے نیچے ایک دوسری خاتون بھی مردہ حالت میں ملی ہے، پولیس نے لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا ہے۔
گزشتہ شام اینٹوں سے بھرا ایک ٹرک بے قابو ہو کر دیوبند-منگلور روڈ پر دگچاڑی پل کے قریب پلٹ گیا۔ اس دوران سڑک سے گزرنے والی ایک خاتون اس کے نیچے دب گئی۔ اطلاع ملتے ہی گاوں والوں کی بھیڑ وہاں جمع ہو گئی۔ اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچی اور لوگوں کی مدد سے ٹرک کے نیچے دبی خاتون کو نکال کر سرکاری اسپتال میں داخل کرایا۔ جہاں علاج کے دوران اس کی موت ہو گئی۔ انسپکٹر صوبے سنگھ نے بتایا کہ خاتون کی شناخت وملا دیوی کے طور پر ہوئی ہے، جو دگچاڈی گاو ¿ں کے رہنے والے راجندر کی بیوی ہے۔شام کو سڑک سے اینٹیں ہٹاتے ہوئے اینٹوں کے نیچے دبی ایک دوسری خاتون کی لاش بھی نکلی۔ انسپکٹر صوبے سنگھ نے بتایا کہ دوسری خاتون کی شناخت دگچاڑی گاوں کے رہنے والے مہیندر کی 40 سالہ بیوی مینا کے طور پر ہوئی ہے۔ پتہ کرنے پر معلوم ہوا کہ دونوں خواتین جنگل سے لکڑیاں اور گھاس لے کر واپس آرہی تھیں۔ پولیس نے دونوں لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیں۔ واقعے کے بعد ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔ ساتھ ہی ٹرک کے الٹنے سے ٹریفک کا نظام بھی متاثر ہوا۔ کچھ دیر بعد پولیس نے ٹرک کو سڑک سے ہٹا کر ٹریفک کو چالو کیا۔ دوسری جانب خواتین کی موت کے بعد دگچاڑی گاوں میں سوگ کا سماں ہے۔ دونوں خواتین کے گھر وںمیں کہرام مچا ہواہے۔
0 Comments