Latest News

تحریک آزادی میں حصہ لینے والے محمد شفیع خاں کا انتقال, 105 سال کی عمر میں لی آخری سانس، کبڈی اورکھوکھو میں رکھتے تھے مہارت.

دیوبند: سمیر چودھری۔
ملک کی آزاد کی تحریک میں حصہ لینے والے تحصیل دیوبند کے گاوں بھنیڑہ خاص کے سب سے بزرگ شخص محمد شفیع خاں کا آج انتقال ہوگیاہے، انہوں نے 105 سال کی عمر میں آخری سانس لی، مرحوم اپنے دور میںکبڈی اور کھوکھو کے ماہر کھلاڑی رہے ہیں۔ ان کے انتقال پر سیاسی و سماجی رہنماو ¿ں اور گاوں والوں نے دکھ کا اظہار کیا ہے۔محمد شفیع خاں کے پوتے مشہور ڈاکٹر عامر راو ¿ نے بتایا کہ دادا بھنیڑہ گاوں کے سب سے بزرگ شخص تھے۔ انہوں نے تحریک آزادی میں بھی حصہ لیا اور کبڈی اور کھو کھو کھیل میں بڑی مہارت تھے۔ علاقے کے کئی نوجوانوں نے ان سے ان کھیلوں کے کرتب سیکھ کر کامیابیاں حاصل کی ہیں۔1919ءمیں پیداہوئے محمد شفیع خاںنے تحریک جنگ آزادی میں علماءاور دیگر رہنماوں کے ساتھ مل کر بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔محمد شفیع خاں کو یر شام گاوں کے قبرستان میں نم آنکھوں کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا۔ محمد شفیع خاں کے انتقال پر ریاستی وزیر برائے تعمیرات عامہ کنور برجیش سنگھ، بی جے پی اقلیتی مورچہ کے ریاستی صدر کنور باسط علی، بی جے پی ضلع صدر ڈاکٹر مہندر سنگھ سینی، شہر صدر ارون گپتا، کانگریس کے سینئر لیڈر راو مشکور علی، قاری راو ¿ ساجد، راو  اکمل، راو عاقل، عارف صدیقی ،قاری رافع، محمد عرفان، راو ارشد وغیرہ نے ان کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر