دیوبند: سمیر چودھری۔
جمعیة علماءہند دیوبند یونٹ کی ایک اہم میٹنگ کا انعقاد آج یہاں محلہ پٹھانپورہ واقع جامع مسجد مغلوں والی میں کیا گیا۔ جس کی صدارت شہر صدر حاجی محمد یاسین نے کی۔ میٹنگ کا آغاز قاری محمد تنویر کی تلاوتِ قرآن سے ہو۔اس موقع پر مولانا مفتی محمد اخلاق قاسمی جنرل سکریٹری جمعیۃ علماءدیوبندنے میٹنگ کے اغراض و مقاصد پر روشنی ڈالتے ہوئے بتایا کہ جمعیة علماءہند ملک و ملت کے لیے مذہبی اور دیگر تمام پیش آنے والے مسائل پر ہمیشہ سنجیدگی سے غور و خوض کرتی ہے اور ملک و ملت کے پیچیدہ احوال کو حل کرکے ملک اور مسلمانوں کو چین وسکون اور امن کے ساتھ رہنے کی تلقین کرتی ہے۔
اس موقع پر مولانا مفتی خادم حسین قاسمی روحِ رواں جمعیة علماءدیوبند و آرگنائزر نے بتایا کہ اس میٹنگ کے توسط سے پانچ اہم امور کو باتفاقِ رائے منظوری دی گئی ۔اول شب برات کے موقع کی عظمت و شب برات کو عبادت کی رات بنانے کے لیے اور ہر قسم کی خرافات و بدعات اور رسومات سے بچانے کی ہر ممکن کوشش کریں اور خاص طور پر نوجوان طبقے کو اس رات کی اہمیت قرآن و سنت کی روشنی میںبتائی جائے۔ دوسرے ملک کے بگڑتے حالات اور مسلمانوں کی پسماندگی کو دور کرنے کی کوشش کریں اور مساجد کو ناجائز طریقے سے شہید کرنے کی ناپاک کوشش سے ملتِ اسلامیہ ہند کو بیدارکیا جائے۔تیسرے رمضان المبارک کی قریب آمد کی بنا پر رمضان المبارک کی قدر و منزلت کو جمعیة علماءہند کے مشن سے عام کریںگے۔چوتھے، ٹرم 2024 اور 2025کی ممبر سازی کی محنت اور گھر گھر جمعیة علماءہند کے پیغام کو ممبرسازی کی طاقت کے ذریعے سے عام کرنا۔ ان شاءاللہ اس مرتبہ ہمیں جمعیة علماءہند کے لیے پچاس ہزار کی ممبر سازی مضبوط طریقے پر کریں۔پانچویں قومِ مسلم کو جوا ، سٹہ، شراب نوشی اور دیگر منشیات سے بچانے کے لیے ہمہ گیر محنت کریں۔اس موقع پر قاری محمد گلفام نائب صدر جمعیة علماءدیوبند نے یقین دہانی کرائی کہ جمعیة علماءہند کے صدرمولانا سید ارشد مدنی کے محبت کے پیغام کو عام کیا جائیگا۔حاجی محمد یاسین کی رقت آمیز دعا پر میٹنگ اختتام پذیر ہوئی۔فخرالدین احمد نے تمام حاضرین کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر قاری مظاہر حسن ، محمد ہارون پردھان تلہیڑی بزرگ، حافظ محمد ریان لبکری، محمد کلیم پردھان ، محمد طیب، مولانا فیض الحسن قاسمی، حاجی محمد عمران کے علاوہ کثیر تعداد میں لوگ شریک رہے۔
0 Comments