Latest News

دارالعلوم علاقے کی سڑکیں خستہ حال، لوگ پریشان, میونسپل بورڈ کی عدم توجہی کے سبب سڑکیں گڑھوں میں تبدیل، چاروں طرف کیچڑ۔

دیوبند: سمیر چودھری۔
نگر پالیکا پریشد دیوبند کی بے حسی کی وجہ سے دارالعلوم علاقہ میں پڑنے والی کئی سڑکیں خستہ حالی کا شکار ہیں۔لوگوں کے بار بار مطالبات کے باوجود مسئلہ حل نہیں ہو رہا۔ اہل علاقہ نے خستہ حال سڑکوں کی تعمیر یا مرمت جلد نہ کی گئی تو بلدیہ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیاجائیگا۔دارالعلوم وقف کی طرف جانے والے دونوں اطراف کی سڑکیں خستہ حال ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ عیدگاہ کے قریب قاسم پور جانے والی سڑک بھی مکمل طور پر گڑھوں میں تبدیل ہو چکی ہے۔ جیسے ہی ہلکی بارش ہوتی ہے، ان راستوں پر حالات بد سے بدتر ہو جاتے ہیں۔ اتوار کے روز بھی ہلکی بوندا باندی سے مذکورہ سڑکوں پر کیچڑ جمع ہوجاتاہے، جس کی وجہ سے لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑتاہے۔ مذکورہ سڑکوں پر کئی اسکول، کالج اور کئی شادی ہال ہونے کے ساتھ اسلامی تعلیم کا مشہور و معروف ادارہ دارالعلوم وقف دیوبندہے، اسکے باوجود میونسپل انتظامیہ اس پر کوئی توجہ نہیں دے رہی ہے۔ علاقہ کے لوگوں کے علاوہ مذکورہ راستوں پر موجود دکانداروں محمد عاصم، عظیم، منیب، عقیل، مہتاب، ذیشان، اکرم وغیرہ کا کہنا ہے کہ بار بار مطالبات کے باوجود ان کی سنوائی نہیں ہو رہی۔ لوگوں نے انتباہ دیا کہ اب انہیں بلدیہ کے خلاف احتجاج کا راستہ اختیار کرنا پڑے گا۔ 

ای او دھیریندر رائے کا کہنا ہے کہ اس مسئلہ کو جلد ہی حل کیا جائے گا اس سلسلہ میں بورڈ ممبر اور سابق رکن اسمبلی معاویہ علی کے بیٹے حیدر علی نے کچھ دن پہلے بلدیہ کو خط لکھ کر کچھ نکات پر آر ٹی آئی کے تحت معلومات مانگی تھی۔ ان کا مسلم اکثریتی علاقوں میں ترقیاتی کاموں میں امتیازی سلوک کا بھی الزام تھا۔ حیدر علی نے کہا کہ شہر کے ایک حصے میں ترقیاتی کام ہو رہے ہیں جبکہ دارالعلوم کے علاقے کو نظر انداز کیا جا رہا ہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر