دیوبند: سمیر چودھری۔
میونسل بورڈ دیوبند کی میٹنگ میں شہر کی ترقی سے متعلق کروڑوں روپے کی تجاویز کو اتفاق رائے سے منظور کیا گیا۔ اس کے علاوہ اپریل کے مہینے میں منعقد ہونے والے روایتی بالا سندری دیوی میلے کی کمیٹی بھی تشکیل دی گئی۔ جس میں انکت رانا کو میلہ چیئرمین بنایا گیا۔ اراکین نے نوتشکیل شدہ میلہ کمیٹی کے چیرمین اورممبران کا گلپوشی کرکے خیر مقدم کیا۔
بدھ کو میونسپل بورڈ ہال میںچیئرمین وپن گرگ کی صدارت میں منعقدہ بورڈ میٹنگ میں گزشتہ اکتوبر سے دسمبر تک کی آمدنی اور اخراجات کی تفصیلات پیش کرنے کے ساتھ 2024-25 کا سالانہ بجٹ متفقہ طور پر منظور کیا گیا۔ جس میں تخمینہ آمدنی 46 کروڑ 57 لاکھ 99 ہزار روپے جبکہ اخراجات 43 کروڑ 92 لاکھ 60 ہزار روپے شامل تھے۔ اس کے علاوہوارڈ ممبران کی جانب سے اپنے اپنے وارڈز میں ترقیاتی کاموں سے متعلق پیش کی گئی تجاویز کو بھی منظور کیا گیا۔ اس دوران تری پوربالا سندری دیوی کے میلے کے لیے کمیٹی تشکیل دیتے ہوئے انکت رانا کو میلہ کا چیئرمین بنایا گیا جبکہ حاجی شہزاد، گلناز زوجہ ڈاکٹر اسلم علی، عائشہ زوجہ محمد عارف اور رویندر چودھری کو کمیٹی ممبر بنایا گیا۔ میونسپل بورڈ چیئرمین وپن گرگ اور ای او ڈاکٹر دھیریندر کمار رائے نے کہا کہ میلہ اپنے وقار کے مطابق منعقد کیا جائے گا۔ خوبصورت بنانے کے ساتھ ساتھ میلے اور مندر میں آنے والے عقیدت مندوں کی ہر سہولت کا خیال رکھا جائے گا۔ میٹنگ میں منوج سنگھل، ارجن سنگھل، شاہد حسن، ریحانہ بیوی شرافت ملک، حارث سید، اوصاف صدیقی، حیدر علی، عارف صدیقی، سدھا گاندھی بیوی اجے گاندھی سمیت 24 ممبران موجودرہے۔
0 Comments