Latest News

مسلم فنڈ ناگل میں مفت آئی کیمپ کا انعقاد،سیکڑوں مریضوں کی آنکھوں جانچ کرکے دی گئی مفت دوائیاں۔

دیوبند: سمیر چودھری۔
مسلم فنڈ برانچ ناگل کی جانب سے مسلم فنڈ ہیلتھ کیئر سینٹر ناگل اور مدنی آئی اسپتال دیوبند کے تعاون سے ناگل میں ایک روزہ مفت آنکھوں کا کیمپ منعقد کیا گیا۔ جس کا افتتاح ادارہ کے منیجر سہیل صدیقی، سکریٹری محمد انس صدیقی، آئی سرجن ڈاکٹر سفینہ تبسم اور برانچ منیجر ساجد حسن نے مشترکہ طور پر کیا۔ اس موقع پر مسلم فنڈ ٹرسٹ دیوبند کے سکریٹری محمد انس صدیقی نے کہا کہ آنکھیں خدا کا عطا کردہ بیش قیمت تحفہ ہیں، جس کی وجہ سے انسان کی دنیا روشن رہتی ہے۔ اسلئے آنکھوں کو تندرست رکھنا انتہائی ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ آجکل امراض چشم عام ہیں، جن کا علاج  نہایت مہنگا ہے جو غریب و نادار افراد کی دسترس سے باہر ہے، ایسی صورت میں آنکھوں کے فری میڈیکل کیمپ کے ذ&ریعہ سے غریب افراد کو بہتر علاج مہیا کرانے کی مفت سہولت مہیا کرائی جاتی ہے، ضرورت مند افراد کو اس موقع سے فائدہ اٹھانا چاہئے۔ مسلم فنڈ ٹرسٹ دیوبند کے منیجر سہیل صدیقی نے بتایا کہ ان کا ادارہ اس پورے علاقہ میں امراض چشم کے علاج اور آنکھوں کے آپریشن معمولی اخراجات پر تقریباً گذشتہ 50سالوں سے مہیا کرا رہاہے۔ انہوں نے کہا کہ وقفہ وقفہ سے فری آئی کیمپ کے انعقاد کا خاص مقصد یہی ہے کہ ضرورت مند اور غرباءفری علاج کی سہلوت کا بھرپور فائدہ اٹھا سکیں۔ ڈاکٹر سفینہ تبسم نے بتایا کہ صبح 10بجے سے شام 4بجے تک چلنے والے فری آئی کیمپ میں آنے والے 358مریضوں کی آنکھوں کی جانچ کی گئی اور مفت دوائیں تقسیم کی گئیں۔ انہوں نے بتایا کہ ان مریضوں میں سے 82ایسے مریضوں کی نشان دہی کی گئی ہے جن کے لینس لگانے کے علاوہ دیگر قسم کے مختلف آپریشن کئے جائیں گے۔ اس کے علاوہ نہایت غریب و نادار 18مریضوں کا علاج اور آپریشن خصوصی رعایت کے ساتھ کئے جائیں گے۔ ڈاکٹر سفینہ تبسم نے بتایا کہ ناگل فری کیمپ میں دیکھے گئے مریضوں کا علاج اور آپریشن آئندہ دس دنوں تک مدنی آئی اسپتال دیوبند میں کیا جائے گا۔ اس دوران نائب منیجر سید آصف حسین، برانچ منیجر ساجد حسن، سابق چیئرمین انعام قریشی، مسعود خاں، جاوید عثمانی، ڈاکٹر شہزاد انجم، اسرار احمد، محمد طارق، انتظار حسین ،محمد عثمان اور ناگل برانچ کا عملہ موجود رہا۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر