Latest News

آبادی کے درمیان ٹاور لگائے جانے کی مخالفت، دیوبند کی کولہ بستی کے باشندوں نے ایس ڈی ایم کو میمورنڈم دیکر موبائل ٹاور نہ لگانے کا مطالبہ کیا۔

دیوبند: سمیر چودھری۔
ایک موبائل کمپنی کی جانب سے دیوبند کی کولہ بستی میں لگائے جا رہے ٹاور کی محلہ کے باشندوں نے سخت مخالفت کرتے ہوئے ایس ڈی ایم کو ایک میمورنڈم دیا ہے۔ میمورنڈم میں کہا گیا ہے کہ مفاد عامہ کو سامنے رکھتے ہوئے موبائل ٹاور آبادی والے علاقہ میں نہ لگائے جانے کے احکامات دیئے جانے کامطالبہ کیا ہے۔ تفصیل کے مطابق محلہ کولہ بستی میں ایک کمپنی کی جانب سے موبائل ٹاور لگانے کا کام کیا جا رہا ہے۔ جمعرات کے روز محلہ کے باشندے بڑی تعداد میں جمع ہو گئے اور انہوں نے آبادی والے علاقہ میں ٹاور لگانے کی مخالفت کی۔ کولہا بستی کے باشندوں نے ایس ڈی ایم انکور ورما کو اس سلسلہ میں ایک میمورنڈم دیا ، اس میمورنڈم میں کہا گیا ہے کہ آبادی والے علاقوں میں موبائل ٹاور لگنے سے مہلک بیماریوں کے پیدا ہونے کا خطرہ رہتا ہے۔ میمورنڈم میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ جس مقام پر یہ ٹاور لگایا جا رہا ہے اس سے 30میٹرکے فاصلہ پر پہلے ہی ایک موبائل ٹاور لگا ہوا ہے ، اسلئے مفاد عامہ کو سامنے رکھتے ہوئے ٹاور کو نصب کئے جانے سے روکا جانا چاہئے۔ میمورنڈم دینے والوں میں کلیم حسن، محمد فرقان، ناصر، سلمان، شاہباز، اسلام، محمود اور گڈو وغیرہ موجود رہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر