دیوبند: سمیر چودھری۔
اترپردیش سنی سینٹرل وقف بورڈ لکھنو نے گنگوہ کی وقف درگاہ عبد اللہ شاہ نیک مرد کی وقف جائیدادوں سے متعلق مستقل بے ضابطگیوں کی شکایات ملنے کے بعد درگاہ کی انتظامیہ کمیٹی کو شو کاز نوٹس جاری کرتے ہوئے وقف بورڈ کے سرکل انسپکٹر کم آڈیٹر اسعد الزماں کو درگاہ عبد اللہ شاہ گنگوہ کا ایڈمنسٹریٹر مقرر کیا ہے۔
یوپی سنی سینٹرل وقف بورڈ کی جانب سے تقرری نامہ جاری کرتے ہوئے مذکورہ وقف درگاہ کے جائیداد اور آمد و خرچ کی تفصیل تیار کر کے رپورٹ پیش کرنے کو کہا گیا ہے۔ اترپردیش سنی سینٹرل وقف بورڈ لکھنو ¿ کے قانونی افسر عبدالمبین خان کے دستخط سے جاری حکم نامہ میں کہا گیا ہے کہ 6ماہ یا کسی انتظامیہ کمیٹی کی تشکیل ہونے تک سرکل انسپکٹر کم آڈیٹر اترپردیش سنی سینٹرل وقف بورڈ اسعد الزماں کو وقف درگاہ عبد اللہ شاہ گنگوہ کا ایڈمنسٹریٹر مقرر کیا جا رہا ہے۔
درگاہ عبد اللہ شاہ گنگوہ کے مقرر کردہ ایڈمنسٹریٹر نے گفتگو کے دوران بتایا کہ مذکورہ درگاہ اور اس کی انتظامیہ سے متعلق وقف بورڈ کو مسلسل مالی اور جائیدادی بے ضابطگیوں کی شکایات موصول ہو رہی تھیں، اسلئے وقف درگاہ عبد اللہ شاہ نیک مرد کی انتظامیہ کو شو کاز نوٹس جاری کرتے ہوئے انھیں ایڈمنسٹریٹر مقرر کیا ہے۔اسعد الزماں نے بتایا کہ وقف بورڈ لکھنو ¿ نے ان کے نام ایک ہدایت نامہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ درگاہ عبد اللہ شاہ کی تمام وقف جائیدادوں کی تفصیل تیار کر کے ریکارڈ سے ان کی تصدیق کی جائے۔ اس کے علاوہ جائیدادوں کے کرایہ داروں کی جانچ اور تفصیلات یکجا کی جائیں اور یہ موازنہ کیا جائے کہ موجودہ کرایہ مارکیٹ ریٹ کے مطابق ہے یا نہیں اور ساتھ ساتھ بقایا کرایہ داروں کی لسٹ تیار کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ وقف درگاہ کی سالانہ آمد و خرچ کا جائزہ لیکر مذہبی امور میں خرچ کی جانے والی رقومات سے متعلق رپورٹ تیار کی جائیگی اور باقی ماندہ رقومات کو صحت، تعلیم اور دیگر عوامی خدمات میں استعمال کئے جانے نیز مذہبی امور پر اخراجات کی تفصیل و اسکیم تیار کر کے وقف بورڈ لکھنوکو بھیجا جائے گا۔
0 Comments