Latest News

آج سہارنپور میں روڈ شو کریں گی پرینکا گاندھی، سی ایم یوگی نے بھی کیا روڈ شو، وزیرِ اعلیٰ کا ہفتہ بھر میں سہارنپور کا تیسرا دورہ۔

دیوبند: سمیر چودھری۔
کانگریس کی اسٹار پرچارک پرینکا گاندھی آج (17 اپریل) کو سہارنپور میں پہنچ کر روڈ شو کریں گی اور یہاں کانگریس کے متحدہ امیدوار عمران مسعود کے لئے ووٹ مانگے گیں۔پرینکا گاندھی سب سے پہلے شاہ کمبری دیوی مندر پہنچ کر درشن کریں گی اور اس کے بعد وہ سہارنپور شہر میں روڈ میں حصہ لے گیں۔ اس کے لئے کانگریسیو ں نے بڑے پیمانے پر تیاریا ں کرلی ہیں۔
کانگریس کے پی سی سی رکن جاوید صابری کے مطابق 17 اپریل کو کانگریس کی سینئر لیڈر پرینکا گاندھی روڈ شو کے لئے سہارنپور پہنچے گی، انہوں نے بتایاکہ پرینکا گاندھی صبح دس بجے سرساوہ ایئر پورٹ پہنچے گی اور اس کے بعد وہاں سے وہ ہیلی کاپٹر کے ذریعہ شاہ کمبری دیوی مندر کے درشن کرنے لئے جائینگی۔ یہاں سے وہ کار کے ذریعہ سہارنپور میں چلکانہ روڈ پر واقع گول کوٹھی پہنچ کر روڈ شو میں حصہ لے گی، اس کے بعد جین باغ میں واقع جین مندر بھی جائینگی،اس کے بعد رائے والا سے قطب شیر تک پہنچے گی، بتایا جارہاہے پرینکا گاندھی گرو دوارہ بھی جائینگی۔
ادھر آج منگل کے روز یوپی کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے سہارنپور میں روڈ شو کرکے بی جے پی امیدوار کے لئے ووٹ مانگے۔ گزشتہ ایک ہفتہ میں سی ایم یوگی کا یہ سہارنپور کا تیسرا دورہ ہے،جس سے انداز کیا جاسکتاہے سہارنپور لوک سبھا سیٹ بی جے پی کے لئے کتنی اہم ہے، اس سے پہلے یہاں وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر دفاع راجناتھ سنگھ، نائب وزیر اعلیٰ کیشو پرساد موریہ بھی انتخابی جلسے کرچکے ہیں اور متعدد وزراءمسلسل یہاں سرگرم ہیں۔وزیر اعلیٰ یوگی کے روڈ شو کے دوران انہوںنے کوئی خطاب نہیں کیا، سہارنپور میں شہید گنج سے لیکر گھنٹہ گھر تک روڈ شو کیا، قریب ڈھائی کلو میٹر کا روڈ شو آدھے گھنٹے میں ختم کردیا گیا۔ اس کے بعد انہوں نے کیرانہ علاقہ میں پہنچ کر بی جے پی امیدوار کے لئے ووٹ مانگے۔ 
واضح رہے کہ سہارنپور میں پہلے مرحلہ کے تحت 19 اپریل کو ووٹنگ ہوگی، جس کے سبب آج 17 اپریل کی شام پانچ بجے یہاں انتخابی تشہیر کا شور ختم ہوجائیگا۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر