Latest News

ماجد علی کو بھاری پڑسکتاہے بھائی کے آر کے کاٹویٹ، مدارس بند کرنے کی مانگ کے سبب مسلم سماج میں سخت ناراضگی، مودی کو بتایا سب سے بہتر۔

دیوبند: سمیر چودھری۔
سہارنپور سے بی ایس پی امیدوار ماجد علی کے بھائی اور بالی ووڈ ادا کار کمال راشد خان (کے آر کے) کا ٹویٹ ماجد علی کے لئے مشکل کھڑی کرسکتاہے، جس کو لیکر مسلم سماج میں ناراضگی دیکھنے کو مل رہی، جس کا فائدہ کانگریس امیدوار عمران مسعود کو ہوسکتاہے۔
سوشل میڈیا پر وائرل کے آر کے کے ٹویٹ کے اسکرین شارٹ کے مطابق انہوں نے مودی حکومت کی حمایت کرتے ہوئے کہاکہ وہ چاہتے ہیں پی ایم مودی مزید پندرہ سال تک ملک پر حکومت کریں ۔انہوں نے پی ایم مودی، سی ایم یوگی اور وزیر داخلہ امت شاہ سے ملک کے تمام مدارس کو بند کرنے کی مانگ کی ہے۔ کمال راشد خان دبئی اور ممبئی میں رہتے ہیںاور ان کا یہ حالیہ ٹویٹ اس وقت علاقہ کی سیاسی مجلسوں میں لوگوں کی ناراضگی کا سبب بن رہاہے، جس کاسہارنپور سے بی ایس پی امیدوار ماجد علی کو نقصان اٹھانا پڑسکتاہے۔ایک ٹویٹ میں کمال راشد خان(کے آر کے)نے ایکس(ٹویٹر) پر لکھاہے ’میری پی ایم نریندر مودی، سی ایم یوگی آدتیہ ناتھ اور وزیر داخلہ امت شاہ سے اپیل ہے کہ وہ ملک کے تمام مدارس کو بند کردیں، کیونکہ ان مدرسوں سے لاکھوں مسلم بچوں کا مستقبل تباہ ہورہاہے، مسلم بچوںکو اسکول بھیجنا چاہئے، کے آرکے نام سے بنائے گئے بلو ٹک اکاونٹ پر انہوں نے لکھاہے کہ میں کسی بھی پارٹی کی حمایت یا مخالفت نہیں کرتاہوں کیونکہ میں سیاسی آدمی نہیں ہوں۔ اگر الیکشن مودی جیتنے گیں تو میں جشن مناوں گا، مجھے پورا یقین ہے کہ آئندہ 15 سال مودی اور امت شاہ ملک پر حکومت کرینگے، کیونکہ وہ سب سے بہتر ہیں، اس ٹویٹ کو لیکر سہارنپور سے کانگریس امیدوار عمران مسعود نے ماجد علی پر سخت حملہ بولا اور انہیں مسلم مخالف قرار دیا اور کہاکہ وہ بی جے پی کے لئے کام کررہے ہیں، انہوں نے کہاکہ ماجد علی اور ان کا بھائی کمال راشد بی جے پی کی بی ٹیم ہے۔ ادھر اس سلسلہ میں بی ایس پی امیدورا ماجد علی کا کہناہے کہ میرے بھائی نے ایکس پر ایسا کیوں لکھا ہے یہ میری سمجھ سے پرے ہے، اس نے جو لکھا وہ اس کی ذاتی رائے ہے، ہم چھ بھائی اور ایک بہن ہے، سبھی الگ الگ رہتے ہیں، میرا کمال راشد خان سے کوئی جھگڑا نہیں ہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر